دینِ تعلیم عام کرنے اور عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے وقتاً فوقتاً دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈیرہ اللہ یار بلوچستان میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تین دن کا مدنی قافلہ راہِ خداکے سفر پر روانہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت اسپیشل پرسنز(گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائی) نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ رکنِ بلوچستان مشاورت شاہ حسین عطاری نے اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 17جنوری 2022ء بروز پیر فیضان صحابیات میں عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ملک اور بیرون ملک میں مقیم اراکین اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔

اس مشورے میں مختلف اموراور مختلف مسائل پر کلام ہوااور باہمی مشاورت سے اس کا حل نکالا گیا۔مزید صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار کی بھی تشریف آوری ہوئی اور آپ نے بھی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول بیان کئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کےڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں ذمہ داران  کے لئے دو دن پر مشتمل سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے سپروائزرز نے شرکت کی۔

دورانِ سیشن گھریلو صدقہ بکس پاکستان سطح کے ذمہ دار عمران سرور عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر ملتان دارالافتاء اہلسنت کے مولانا محمد سرفراز عطاری مدنی نے بھی اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ذمہ داران نے انہیں اپنے شعبے کے تحت کی جانے والی دینی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی  کے بکس کھولنے والے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی پاکستان کے شہر ٹھٹھہ میں میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران نگران شعبہ حاجی عبد الرؤف عطاری نے شرکاکے درمیان سستی کے نقصانات اور سستی دور کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گھریلو صدقہ بکس سندھ مشاروت کے ارشد عطاری، سندھ مشاروت کے رکن ارمان عطاری اور نواب شاہ ڈویژن کے نگران سید دانش عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت صوبائی مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں اسلامی بھائیوں کےلئے 12دن پر مشتمل اشاروں کی زبان کا کورس جاری ہے ۔

دورانِ کورس صوبائی ذمہ دار عابد حسین عطاری اورمعلم بدر عطاری شرکائےکورس کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بتاتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ کورس میں شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جاتا ہے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبےاصلاح اعمال  کے تحت 18 جنوری 2022 ء بلدیہ ٹاؤن ، ڈسٹرکٹ کیماڑی، کراچی میں نیک اعمال اجتماع ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اجتماع پاک میں نگران پاکستان شعبہ اصلاح اعمال سہیل مدنی عطاری نے ”اعمال کا جائزہ“پر بیان کیا شرکاء کو اصلاح اعمال کے مدنی پھول دیتے ہوئے اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور جنت میں لے جانے والے اعمال کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شیراز حان عطاری ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


دعوت اسلامی کے تحت 18 جنوری 2022 ء بروز منگل جامعۃالمدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن (Warburton) میں طلبہ ٔ کرام کے درمیان سیکھنے سکھانےکا حلقہ لگایاجس میں مبلغ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وقت کی اہمیت اور اپنے ہدف کا تعین اور اس کے مطابق کوشش کرنے کے موضوع پر مدنی پھول دئیے۔

اس کےعلاوہ دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔( رپورٹ :محمد رمضان مدنی،کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس)


پاکپتن ڈسٹرکٹ کے شہر عارف والا میں نگران شعبہ اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کا جدول رہا، عارف والا میں 63 دن تربیتی کورس اور جامعۃالمدینہ کے طالب علموں میں بیان کیا ،  والدین کے آداب پر تربیت فرمائی اور ساتھ میں اشارے بھی سیکھائے ۔(رپورٹ:ابوقیس محمد زبیر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،ساہیوال ڈویژن ذمہ دار،کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس)


16 جنوری 2022 ء بروز اتوار کو دارالسنہ مظفرآباد ،کشمیر میں  مبلغ دعوت اسلامی و کشمیر مدنی قافلہ ذمہ دار کامران عطاری نے راہ خدا میں سفر کے فضائل بیان کئے نیز مسجد میں کون کون سی احتیاطیں کرنی ہے اس پر بھی مدنی پھول دیئے۔ مظفرآباد ،کشمیر سے ایک ماہ کے مدنی قافلے روانہ ہوئے، روانگی فارم پُر ہوئے اور روانگی کا بیان و تربیت وغیرہ فرمائی۔ (رپورٹ: حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 18 جنوری 2022 ءبروز منگل  نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے صوبائی مدنی قافلہ ذمہ داران، مجلس 12 ماہ مدنی قافلہ، مجلس کارکردگی، مدنی قافلہ فنانس اور مجلس ”شعبہ جات کے مدنی قافلے“ کے ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورہ فرمایا جس میں 2022 ء کے مدنی قافلوں کی پلاننگ کی گئی اور آئندہ کے اہداف طے کئے گئے نیز شعبہ مدنی قافلہ کے ایک نئے ذیلی شعبے ”ٹیسٹ مجلس “اور اس مجلس کے ارکان کا اعلان بھی ہوا۔ اہداف میں یہ بھی طے ہوا کہ ہر ڈویژن سے ہر ماہ 1 ماہ کےمدنی قافلہ روانہ ہوں اور ہر ڈسٹرکٹ سے 2 اسلامی بھائی 12 ماہ کے لئے پیش کئے جائیں جنہیں بعد میں ذمہ داری دی جاسکے ۔(رپورٹ: حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


ڈسکہ ،ڈسٹرکٹ  سیالکوٹ میں مدنی قافلے کا اجتماع

دعوت اسلامی کے تحت 16 جنوری 2022 ءبروز اتوار ڈسکہ ،ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں مدنی قافلہ اجتماع ہواجس میں ڈویژن ذمہ دار مدنی قافلہ محمد عثمان عطاری ، شرکاء قافلہ اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور کروانے کے حوالے سے بیان کیا بالخصوص 26 جنوری2022 ء سے ایک ماہ قافلے کی بھرپور ترغیب دلائی اور 3 دن کے مدنی قافلوں کی نیتیں بھی کیں ۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


دعوت اسلامی کے تحت 16 جنوری 2022 ء بروز اتوار اٹک میں مدنی مشورہ ہوا جس میں  ڈسٹرک مدنی قافلہ ذمہ داران سمیت ڈویژ ن ذمہ دار مدنی قافلہ محمد نعمان عطاری نے شرکت کی ۔ مشورے میں مدنی قافلہ 2022 ء کی پلاننگ کی گئی ، زیادہ سے زیادہ مدنی قافلے میں سفر کیسے کرائے جائے ،اس حوالے سے مدنی پھول دیئے مزید 26 جنوری 2022 ء سے ایک ماہ اور تین دن کے مدنی قافلے میں جانے کی نیتیں بھی کی گئیں۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)