20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
نگران
شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، دعوت اسلامی محمد حنیف عطاری کا دینہ میں 3دن مدنی
قافلے میں سفر ہوا جس میں ان کے ہمراہ گونگے بہرے اسپیشل پرسنز اور صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد عمیر ہاشمی
عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالقیوم عطاری نےبھی شرکت کی۔ اس موقع پر علاقائی دورہ اور سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا ، نیکی کی
دعوت کا سلسلہ اور اسپیشل پرسنز کا مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہوا ، نگران شعبہ کا
جامعۃ المدینہ میں بیان اور شعبے کا تعارف
پیش کیا گیا اور بچوں کو اشارے بھی سکھائے گئے ، پچھلے دنوں فوت ہونے والے ڈیف کے والد کے پاس تعزیت
اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری)