پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حیدرآباد کی ایک جامع مسجد میں کفن دفن اور نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس ڈویژن ذمہ دار محمد شفقت عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ نیز نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سکھائے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 31 جنور ی2022ء کو مدنی ریجن کی  ریجن نگران اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور نئی و پرانی ریجن نگران اسلامی بہنوں کو بہتر انداز سےدینی کام کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا ۔

‫٭ دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کا ساؤدرن افریقہ ریجن سے متعلق نئی و پرانی ریجن نگران اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن کے سابقہ و اپڈیٹ دینی کام کا طریقہ کار پر اپ ڈیٹ دیا گیا ۔ 


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام سمندری بابا سرکار کے مزار میں یومِ تعطیل اعتکاف کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ذمہ داران نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی اور سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس کی اشاروں کی زبان میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ترجمانی کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار کیماڑی سید عامرعطاری، سینٹرل ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد فیضان عطاری، ڈسٹرکٹ ایسٹ ذمہ دار یوسف عطاری، کراچی سٹی ذمہ دار جمیل عطاری اور شاہد عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں  نیا آباد میں ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر شادی کے سلسلہ میں محفل ِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’گناہ سے بچنے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی ترغیب دلائی ۔

علاوہ ازیں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےآفس کی اسلامی بہنوں کے ساتھ کارکردگی کےنظام میں بہتری لانے کے حوالے سے جائزہ لیا اور اور سیز کارکردگی ریکارڈ کےنظام میں بہتری آئے اس پر مشاورت ہوئی۔ مزید آئندہ کے لئے اہداف طے کئے۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی سطح اور یوکے ریجن کی دارالمدینہ کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے یوکے دارالمدینہ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔ 


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مظفر آباد میں اشاروں کی زبان کے کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کے درمیان دینی کام کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔

دورانِ کورس اسلامی بھائیوں نے علاقے میں موجود اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے چوک درس کا اہتمام کیا جس کی اشاروں کی زبان میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ترجمانی کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں مانگا منڈی لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور ان کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری اور اقبال ٹاؤن لاہور ذمہ دار محمد ابرار حسین عطاری نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کرتے ہوئے انہیں 4، 5، 6 فروری 2022ء کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر اسپیشل پرسنز نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔

بعدازاں اسپیشل پرسنز کا مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں آئندہ کے اہداف کے حوالے سےذمہ داران نے مشاورت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے کچا جیل روڈ چونگی امرسدھو لاہور میں اسپیشل پرسنز اور اُن کے سرپرستوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی عبدالوارث عطاری نے اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز ہفتہ وا ر مدنی مذاکرہ دیکھنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

بعدازاں اسپیشل پرسنز کے سرپرستوں کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا گیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے وفد کی ڈپٹی ڈائریکٹر CPEC حویلیاں تاتھاکوٹ سیکشن محمد نواز سے ملاقات ہوئی جس دوران وفد نے انہیں شعبہ خدام المساجد والمدارس سمیت دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے مختلف اہم امور پر گفتگو کی جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ خدام المساجد والمدارس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں کراچی کے ابراہیم حیدری ٹاؤن میں قائم جامع مسجد محمدی میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس رہائشی کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

31 جنوری 2022ء بروز پیر اس کورس کے اختتام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اراکینِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری کی آمد ہوئی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے باجماعت نماز پڑھنے کی فضیلت کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر رکنِ کراچی مشاورت مدنی کورسز ذمہ دار صابر عطاری، نگرانِ ڈسٹرکٹ حاجی فضیل عطاری اورنگران ِٹاؤن شفیق عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ: قاری محمد ناصر رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں قائد آباد ٹاؤن کراچی میں قائم حنفیہ مسجد میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

31 جنوری 2022ء بروز پیر اس کورس کے اختتام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شرکا سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے رجب المرجب کے روزے رکھنے اور نماز کی پابندی کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر رکنِ کراچی مشاورت مدنی کورسز ذمہ دار صابر عطاری، نگرانِ ڈسٹرکٹ حاجی فضیل عطاری اورنگران ِٹاؤن شفیق عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ: قاری محمد ناصر رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 31 جنوری 2022ء بروز پیر شاہدرہ لاہور میں ذمہ داران کی تربیت کے لئے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں نگرانِ ٹاؤن حاجی ارشد عطاری نے نفل روزے رکھنے، نمازِ تہجد ادا کرنے اور قراٰنِ پاک پڑھنے کے حوالے سے گفتگو کی۔اس کے علاوہ نگرانِ ٹاؤن نے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اہم نکات پر مشاورت کی۔ (رپورٹ: احمد رضا عطاری لاہور ڈویژن تفتيش ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)