20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان
کے شہر حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ منعقد
ہوئی جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے حیدرآباد میٹروپولیٹن، حیدرآباد ڈویژن،
بھنبھور ڈویژن کے صوبائی ذمہ دار اور ڈویژن
ناظمین سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت
کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ٹائم مینجمنٹ، Self motivation، self Confidence اور مدارس کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر مختلف
موضوعات پر کلام کرتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت
فرمائی۔ (کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)