گزشتہ دنوں کراچی کے ابراہیم حیدری ٹاؤن میں قائم جامع مسجد محمدی میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس رہائشی کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

31 جنوری 2022ء بروز پیر اس کورس کے اختتام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اراکینِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری کی آمد ہوئی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے باجماعت نماز پڑھنے کی فضیلت کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر رکنِ کراچی مشاورت مدنی کورسز ذمہ دار صابر عطاری، نگرانِ ڈسٹرکٹ حاجی فضیل عطاری اورنگران ِٹاؤن شفیق عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ: قاری محمد ناصر رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)