دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے وفد کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں بحریہ ٹاؤن کراچی کے امام و خطیب  پروفیسر مفتی معاذ مدنی صاحب سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں ”کنز المدارس بورڈ“کا تعارف پیش کیا اور نصاب تعلیم اور نظام تعلیم پر مشتمل کنز المدارس بورڈ کی کوڈ بک تحفے میں پیش کی۔

وفد میں شعبہ رابطہ بالعلماء پاکستان سطح کے ذمہ دار مولانا حافظ افضل عطاری مدنی، شعبہ رابطہ بالاوقاف کے نگران محمد عمران عطاری اور کنسلٹنٹ ولیگل ایڈوائزر کنز المدارس بورڈ پروفیسرجاوید اسلم باجوہ شامل تھے۔


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو گرین سرکل پاکستان، ٹنل ٹیکنالوجی سائنسدان و ماہرِ زراعت ڈاکٹر ساجد اقبال سندھو کی مرکزی مجلسِ  شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سے ان کے آفس میں ملاقات ہوئی۔ 

اس دوران رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی فلاحی خدمات کا تعارف کرواتے ہوئےایف جی آر ایف کے تحت پلانٹیشن مہم کے بارے میں بریفنگ دی جس پرڈاکٹر صاحب نے شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کو اپنی خدمات پیش کرنے کا اظہارکیا۔

اس کے علاوہ  ڈاکٹر صاحب نے  کنسلٹنٹ کنزالمدارس بورڈ پروفیسر جاوید اسلم باجوہ  کے ہمراہ مدنی چینل کے مقبولِ عام پروگرام ذہنی آزمائش سیزن 13 کے لائیو پروگرام میں شرکت کی۔ بعدازاں ڈاکٹر ساجد اقبال سندھو نےمرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری سے بھی ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات نگرانِ شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کی نیت کی۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں صوبۂ سندھ کے شہر بدین میں  قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں بھنبھور ڈویژن مشاورت اور دیگرشعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سحری اجتماعات منعقد کرنے،سالانہ عطیات اور مختلف موضوعات پر کلام کیا۔( رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری کی دینی کاموں کے سلسلے میں تلہار ضلع بدین آمد ہوئی جہاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ کا استقبال کیا۔

اس دوران انہوں نے رکنِ شوریٰ کو ذمہ داران کی کوشش سے جمع ہونے والے چاول کے عشر کے بارے میں بتایا جس پر رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اسی طرح دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی اوردعاؤں سے نوازا۔( رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میر پور خاص میں ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کرنے والے مبلغین نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ ( رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ حیدر آباد کے تمام  ناظمین نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے جامعۃالمدینہ کےتعلیمی و انتظامی امور کے حوالے سے کلام کیا اور مدنی پھول ارشاد فرمایا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی جامعۃ المدینہ حیدر آباد کے اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے جامعۃالمدینہ کےتعلیمی و انتظامی امور کے حوالے سے کلام کیا اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال فرمایا۔


دعوت اسلامی کے مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد تربیتی نشست کا سلسلہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ دورۃ الحدیث شریف کے  طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی جبکہ آخر میں سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا۔


فرمان مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: علم سیکھنے سے ہی آتا ہے اور فقہ غور و فکر سے حاصل ہوتی ہےاور اللہ عزوجل جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین میں سمجھ بوجھ عطا فرماتا ہے اور اللہ عزوجل سے اس کے بندوں میں وہی ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں۔ (المعجم الکبیر، الحدیث: 7312، ج19، ص511)

حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام سے ارشاد ہوا: اے ابراہیم ! میں علیم ہوں، ہر علیم کو دوست رکھتا ہوں، یعنی علم میری صفت ہےاور جو میری اس صفت(علم) پر ہے وہ میرا محبوب ہے۔ (جامع بیان العلم و فضلہ، ص70، حدیث 213)

دین اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں بھی عاشقان رسول کو دینی تعلیم سے آراستہ ہونے کی ترغیب دلائی جاتی ہےاور مختلف ایونٹس کے ساتھ ساتھ ہر ہفتے پابندی کے ساتھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی و معاشرتی اعتبار سے لوگوں کی اصلاح کرتے اور اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔

ہر ہفتے کی طرح آج بھی بمطابق 22 جنوری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی پھول بیان کرنے کے ساتھ ساتھ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے مدنی مذاکرے میں شریک ہوکر علمِ دین سیکھنے کی درخواست ہے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام20 جنوری2022 ءکو گجرات و سیالکوٹ برانچ کے مدنی عملے کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے ۔

مدنی مشورے میں مدرسات کے لئے ہر تین ماہ بعد ٹریننگ سیشنز کا سالانہ پلین ترتیب دینے کے حوالے سے ہدف طے ہوا نیز شعبہ رابطہ اور شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات خواتین کے لئے نیو ڈیلی کلاسز کا آغاز کرنے پر نکات بتائے گئے۔ علاوہ ازیں مدرسات کو مختلف شعبہ جات میں کورسز کروانے کے حوالے سے اپ گریڈ کرنے کے اہداف دیئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 جنوری 2022ء کو ڈسٹرکٹ  کراچی ایسٹ کے ڈویژن میمن نگر میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹائم منیجمنٹ سے متعلق مدنی پھول دیئے اور اسلام کے مطابق ہم پر کیا ترجیحی کام ہیں اس کو فوکس کیا جائے اس پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز اپنے وقت کو فضول مشاغل سے بچایا جائے اس پر ترغیب دلاتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام 20 جنوری 2022ء کو پیر کالونی کے ذیلی حلقے میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔