راولپنڈی
کینٹ کابینہ کے علاقے عزیز آباد میں
دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے تحت 22جنوری2022ء بروز ہفتہ راولپنڈی
کینٹ کابینہ کے علاقے عزیز آباد میں دعائے حاجات
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’ قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ ‘‘ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے نیز مدنی مذاکرہ سننے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میر پور خاص میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا
گیا جس میں میرپورخاص ڈویژن مشاورت اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں رکنِ مرکز ی
مجلسِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نےذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور نئے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے
سحری اجتماعات منعقد کرنے، سالانہ عطیات ، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات بڑھانے
اورشعبہ مکتبۃ المدینہ کی 2 برانچز کھولنے سمیت دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال
کیا۔
13فروری2022ء کو میرواہ گورچانی میں ہونے والے ذہنی آزمائش کے
کواٹر فائنل کی تیاریوں کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
یوکے اور اوورسیز کی ریجن و ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 22 جنوری 2022ء کو یوکے اور اوورسیز کی ریجن و ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا ۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ رابطہ کی ماہانہ کارکردگیوں پر نکات بتائے اور کارکردگی میں اضافے پر حوصلہ افزائی کی نیز 12 ماہ کی کارکردگی پر غورکرتے ہوئے 2022 ءکے اہداف دئیے نیز اولڈ ہاؤسز میں دینی کام اسٹارٹ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔
بنگلادیش ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 21 جنوری 2022ءکو بنگلادیش
کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ملک سطح
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔
مدنی مشورے میں شعبہ رابطہ ذمہ دار کی اسلامی بہن نے مشورے میں
شعبے کادینی کام
بڑھانے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے اور
اس شعبے کے حوالے سے بنگلادیش میں دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی طرف سے
کئے جانے والےسواالات کے جوابات دیئے۔ مزید 2022ءکے اہداف بھی دئیے ۔

دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 18 جنوری 2022ء کو موزمبیق کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس
میں ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اس مشورے میں تربیت کے مدنی پھول بتائے اور شعبہ رابطہ میں دینی کام کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز
سنتوں بهرے اجتماع کو مضبوط بنانے کی ترغیب
دلائی۔ مزید اس ملک میں میمنی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع بھی شروع ہواجس میں 23 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 18 جنوری 2022ء کوبوٹسوانا
کی نگران اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سینٹرل اینڈ ساؤدرن افریقہ ریجن
نگران اسلامی بہن نے مشورے میں ماہِ رمضان کے دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن
جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔آخر ميں شعبہ شارٹ کوسز كو مضبوط بنانے کی نیت کروائی۔
پاکستان سطح کی
شعبہ ذمہ دار اور صوبہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے تحت 20جنوری 2022ءکو پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے پاکستان
سطح کی شعبہ ذمہ دار اور صوبہ نگران اسلامی بہنوں کا
بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو نیو نظام کے تحت دینی کاموں کا طریقہ سمجھایا ۔
٭دوسری
جانب دعوتِ اسلامی کے تحت 20جنوری2022ء کو
راولپنڈی کینٹ کابینہ کی ٹینچ بھاٹہ
ڈویژن میں سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا
انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے میں شرکت کی۔
مبلغہ
دعوتِ اسلامی نے غسل ِ میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ کے موضوع پر بیان کیا۔ بعدازاں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے بریفنگ دیتے ہوئے ماہانہ ڈویژن دینی حلقے
میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع پاک میں آنے کی دعوت دی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا
کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے
میں کراچی کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے سیّد نوید عطاری اور لانڈھی میں عامر عطاری سے ان کے گھروں پر جا کر عیادت فرمائی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے دونوں سے خیریت دریافت کرتے ہوئے انہیں اللہ کی رضا پر راضی رہنے اور بیماری پر صبر کرنے کے بارے میں مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت کی رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری کے ہمراہ نگرانِ ڈویژن
مشاورت گارڈن ٹاؤن کراچی حاجی توفیق عطاری کے گھر پر مدنی مذاکرے میں شرکت ہوئی۔
بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے حاجی شبیر عطاری کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی اور نکاح پڑھایا نیز دولہے کو دعاؤں سے بھی نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں لاڑکانہ کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے ایک ذمہ داراسلامی بھائی کے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کا اہتمام
کیا۔
رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار سے تعزیت کرتے ہوئے صبر
کی تلقین کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں نیز والد کے ایصالِ ثواب کے
لئے مدنی قافلے سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لاڑکانہ میں مدنی مشورے کا انعقاد، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کی شرکت

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں لاڑکانہ ڈویژن مشاورت اورمختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری
ایاز عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے 12دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے اہداف دیئے۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سحری اجتماعات منعقد
کرنے، سالانہ عطیات اور چند اہم موضوعات پر
کلام کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
محلہ الیاسانی ڈام بندرگاہ بلوچستان میں عظیم
الشان اجتماعِ پاک کا انعقاد

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام محلہ الیاسانی
ڈام بندرگاہ بلوچستان میں عظیم الشان اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد
میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں ترجمانِ دعوتِ اسلامی و
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت 22 جنوری
2022ء بروز ہفتہ عالی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا
گیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ، ناظمینِ اعلیٰ اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےشعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی
پھول ارشاد فرمائے۔بعدازاں ذمہ داران نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)