پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں جاری اشاروں کی زبان کے کورس میں اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دارپاکستان احمد اویس عطاری  کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے کورس کے معلم سے ملاقات کرتے ہوئے شرکا کو اسپیشل ایجوکیشن میں دینی کام کرنے کے حوالے سے بتایا۔

بعدازاں ذمہ دار نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں اشاروں کی زبان کا کورس جاری ہے جس میں وقتاً فوقتاً مبلغِ دعوتِ اسلامی شرکا کی تربیت کرتے رہتے ہیں، اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دورانِ کورس پاکستان سطح کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےکورسز ذمہ دارسیّد عمیر ہاشمی عطاری نے شرکائے کورس سے ملاقات کی۔

بعدازاں ذمہ دار نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیانیز معلم بدر عطاری سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 23 جنوری2022ء  بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مسجد واربرٹن میں عاشقانِ رسول کے لئے المدینہ لائبریری کا افتتاح کیا گیا جس میں مذہبی و سماجی شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے علم، علما اور کتب کی اہمیت و ضرورت کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃالمدینہ و امام و خطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 جنوری 2022ء بروز پیر حسن کالونی بائی پاس واربرٹن میں واٹر فلٹر پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیاجس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اظہر عطاری، جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام، مذہبی و سماجی شخصیات اور ایس ایچ او سمیت دیگر عاشقانِ رسول موجود تھے۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دعوتِ اسلامی صحرائے تھر میں اب تک 6 سو سے زائد سولر سسٹم پر واٹر پروجیکٹ مکمل کر چکی ہے۔(رپورٹ:محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃالمدینہ و امام و خطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں ایڈووکیٹ عمران جھنگ شیر قادری (فنانس سیکرٹری بار کونسل ننکانہ) نے پاکستان کے شہر واربرٹن میں قائم جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم کا وزٹ کیا جہاں ان کی ملاقات نگرانِ شعبہ خدام المساجد و المدارس حاجی نصر اقبال عطاری سے ہوئی۔

نگرانِ شعبہ نے عمران جھنگ شیر قادری کودعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ المساجد و المدارس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبے تعلیم کے تحت 22 جنوری 2022 ء کو نگرا ن شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے کوئٹہ   ،ارباب کرم خان روڈ پر قائم اکیڈمی کے طالب علموں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبہ بلوچستان کے شعبہ تعلیم کے ذمہ دار محمد فہد عطاری ، سبی اور نصیراآباد ڈویژن کے ذمہ دار اختر مدنی اور کچی ڈسڑکٹ کے ذمہ دار محمد سلیم عطاری بھی موجود تھے۔نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے اکیڈمی کے اونر جمیل کرد اور ٹیچر دور محمد ، عبداللہ اور دیگر عملہ کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ آنے کی دعوت پیش کی۔ 


پچھلے دنوں بھنبھور ڈویژن کے ڈسٹرکٹ بدین میں جاری قاعدہ و ناظرہ کورس میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت شرکائے کورس نے شرکت کی۔

اس دوران نگران شعبہ مدنی قافلہ پاکستان حاجی مشکور عطاری نے علاقائی دورہ، تین دن، 12 دن اور 12 ماہ کے مدنی قافلوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی جس پر کم و بیش 8 اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیتیں کیں۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ مدنی قافلہ اور شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورے کا سلسلہ رہا جس میں نگرانِ شعبہ نے نگران ِبھنبھور ڈویژن کے ہمراہ مدنی قافلوں کی پلاننگ پرتبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 22 جنوری 2022 ء بروز ہفتہ  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ اور تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں سپروائزر، ڈسٹرکٹ ذمہ داران ،شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران کراچی سٹی ذمہ دار سید شفیق الرحمن عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتےہوئےمدنی پھولوں سے نوازا اور پاکستان سافٹ ویئرز ذمہ دار عارف عطاری نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے تربیت کرتے ہوئے مینوول و سافٹ ویئر نظام مضبوط کرنے اور شعبے کے اپڈیٹ نظام کے حوالے تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 23 جنوری 2022ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اللہ یار بلوچستان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اراکینِ ڈویژن مشاورت نے شرکت کی۔

نگرانِ صوبائی مشاورت قاری محمد انور عطاری اور نگرانِ ڈویژن محمد آصف عطاری نے ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔

انشاءاللہ عزوجل 4، 5، 6 فروری 2022ء کو ڈویژن نصیرآباد بلوچستان سے تین دن کے کم و بیش 93 مدنی قافلے راہِ خدا میں سفر کریں گے۔(رپورٹ: غلام سرور عطاری ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدنی قافلہ  کے تحت 23 جنوری 2022 ء کو پسرور کھرانہ ّموڑ بہلولہ میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار سیالکوٹ محمد عثمان عطاری اور عوام الناس نے شرکت کی ، اجتماع میں قبر کے بارے میں بیا ن میں ہوا ۔ بعد اجتماع اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی ایک بہت ہی پیاری تحریک ہے جو لوگوں کو اللہ اور اس کے رسول کی محبت سکھاتی ہے، ان شاءاللہ قبر میں جانے سے پہلے اس کی تیاری کریں گے، پانچوں نمازیں باجماعت پہلی صف میں ادا کریں گے اور ساتھ ساتھ 3دن کے مدنی قافلے اور کچھ اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ کے مدنی قافلے کی بھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ:بدرمنیر عطاری ،شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے ٹاؤن تلونڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والے  اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اورانہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی۔

اس دوران ضلع قصور کے ذمہ دار صغیر عطاری نے جامعۃالمدینہ کے ناظم مولانا عامر عطاری مدنی سے ملاقات کرتے ہوئے شعبےکی ترقی کےحوالےسے گفتگو کی۔

بعدازاں کابینہ کے تمام معلمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں، مساجد کے مدارس، مسجد درس کو مضبوط کرنےاور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت دیگر اہم نکات پر مشاورت ہوئی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ کوٹ رادھاکیشن میں شروع ہونےوالے معلم مدنی قاعدہ کورس کے داخلوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ اسلامی بھائیوں کےمدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام22 جنوری 2022ء کو بہادر آباد میں علاقائی نگران اسلامی بہن کی بیٹی کی شادی کے سلسلے محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار اور دیگر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’ اللہ پاک کی نعمتوں پر شکر ادا کرنے ‘‘سے متعلق موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔ بعدازاں صاحبزادیِ عطار نے دعا کروائی نیز آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات و انفرادی کوشش کی ۔