گزشتہ دنوں سندھ کے شہر حیدرآباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسدعطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی جس کی اشاروں کی زبان میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد بدر عطاری نے ترجمانی کی۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کورسز کے ذمہ دار عمیر ہاشمی عطاری اور اسپیشل پرسنز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار احمد اویس عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)