کراچی
،فیضان مدینہ شعبہ کفن دفن کے معلمین کا سنتوں بھرا تربیتی اجتماع
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبے کفن دفن کے تحت 23 جنوری
2022 ء کو کراچی ،فیضان مدینہ شعبہ کفن
دفن کے معلمین کا سنتوں بھرا تربیتی اجتماع ہوا جس میں کبیر مدنی عطاری و یاسر عطاری سمیت ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت
کی ۔اس اجتماع میں غسل میت ،کفن
کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا گیااور مدنی پھول بھی پیش کئے گئے۔ (رپورٹ:
محمد عزیر عطاری، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)

پچھلے
دنوں ساہیوال کے علاقہ 90/L9 میں شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام اجتماع ہوا جس
میں شعبے کا تعارف پیش کیا گیا اور اس کی ایپلی کیشن کے بارے میں بھی بتا یا گیا مزید ذمہ
داریاں تقسیم کی گئیں اور اہداف دئیے گئے۔
جبکہ
چند دن قبل گگو منڈی تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی چک نمبر 273 کے ہائ اسکول میں شعبہ کفن دفن کے تحت اجتماع ہوا جس میں مبلغ
دعوت اسلامی نے ” نزع اور غسل میت “کے
بارے میں بیان کیا ،لوگوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور آخر میں ان سے ٹیسٹ بھی لیا گیا۔(رپورٹ
: شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)

گزشتہ
دنوں شعبہ کفن دفن کے تحت فیضان مدینہ
،کامرہ میں مبلغ دعوت اسلامی ابو محمد
دانش عطاری نے ایک دن رہائشی کفن دفن کورس کروایا جس میں شعبےکا تعارف کروایا اور غسلِ میت کا طریقہ ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا ۔
اسی
طرح ملتان ، گگو منڈی میں شعبہ کفن دفن کے تحت تربیتی
کورس ہوا جس میں مبلغ احمد مدنی نےاسکول کے اسٹوڈنٹس کے درمیان نزع اور غسل میت کے بارے میں بیان کیا نیز میت
کو کفن پہنانے کا طریقہ سکھا یااور دیگر مدنی پھول بیان کیا
۔ (کانٹینٹ :محمد مصطفی انیس )
.jpg)
22
جنوری 2022 ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت میٹرو پولیٹن بہاولپور ،فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس شعبہ کفن دفن محمد صابر علی
عطاری اور ڈویژن ذمہ داران ، بہاولپور نے شرکت کی ۔مبلغ دعوت اسلامی نے شعبہ کفن دفن کی اہمیت اور غسلِ میت سروس پر گفتگو کی اور
شعبے کے دیگر کاموں پر بھی مشورہ کیا۔(رپورٹ: محمد اکمل علوی عطاری،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)

22
جنوری 2022 ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت میٹرو پولیٹن بہاولپور ،فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ کفن دفن محمد صابر علی عطاری
اور ڈویژن ذمہ داران ، بہاولپور نے شرکت کی ۔مبلغ دعوت اسلامی نے شعبہ کفن دفن کی اہمیت اور غسلِ میت سروس پر گفتگو کی اور
شعبے کے دیگر کاموں پر بھی مشورہ کیا۔(رپورٹ: محمد اکمل علوی عطاری،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرز کے تحت اسٹچفوڑد میں
علمی نشست کا انعقاد

پچھلے
دنوں جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرز کے زیر اہتمام اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں
قائم جامعۃ المدینہ کی برانچ میں ناظمین اور ٹیچرز کے لئے علمی نشست کا انعقاد کیا
گیا۔
اس
پروگرام میں لاہور پنجاب سےبذریعہ آن لائن استاذ العلماء مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”ایک استاد میں کیا کیاخصوصیات ہونی
چاہیئے، اور کامیاب استاد بننے کے لئے کن امور کا ہونا ضروری ہے؟“کے موضوع پر
شرکا کی رہنمائی کی جبکہ نگران یوکے مشاورت نے بھی اسلامی بھائیوں سے تعلیمی و انتظامی
امور سمیت دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

دنیا
بھر میں قرآن و سنت کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوت
اسلامی دن دُگنی ، رات چگنی ترقی کی منازل طے کررہی ہے۔اسی سلسلے میں ترکی کے شہر
استنبول، انطاکیہ اور غازی انتاب کے بعد ایک اور شہر اڈنی میں بھی مدنی مرکز فیضان
مدینہ قائم کردیا گیا ہے۔
پچھلے
دنوں اس مدنی مرکز کے افتتاح کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں حضرت مولانا الشیخ عبد العزیز سبک شافعی حفظہ اللہ، حضرت مولانا
الشیخ عبد الرزاق جنیدی شافعی حفظہ اللہ، حضرت مولانا الشیخ مرھف الھواس شافعی
حفظہ اللہ سمیت
دیگر علمائے کرام، مختلف شخصیات، مقامی تاجران، بزنس مین اور دیگر اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی الشیخ علاء زیات نے شرکا کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکا تعارف پیش
کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مقاصد اور اس کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔مبلغ دعوت اسلامی نے عاشقان
رسول کو بتایا کہ اس مدنی مرکز میں بھی مختلف شعبہ جات کا قیام کیا جائیگا جس میں
بچوں کو حفظ و ناظرہ کی تعلیم اور دیگر دینی علوم سیکھائے جائیں گے۔
اس
موقع پر نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجنزشہاب الدین عطاری، مبلغین دعوت اسلامی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود
تھے۔
مدنی
مرکز فیضان مدینہ اڈنی کے افتتاح کے قبل نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجنزشہاب الدین عطاری، مبلغین دعوت اسلامی
اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مختلف شخصیات، بزنس مین، مقامی تاجر اور اسلامی
بھائیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دی۔انہی ملاقاتوں کے دوران نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجنزشہاب الدین عطاری نے حضرت مولانا الشیخ
سعید السلموشافعی
حفظہ اللہ
اور حضرت مولانا الشیخ مرھف الھواس شافعی حفظہ اللہ سے ملاقات کی اور
انہیں مدنی مرکز کے افتتاح کے موقع پر ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
کی درخواست کی۔
حیدر آباد کے شہر لطیف آبادکی موبائل مارکیٹ میں اسلامی
بھائیوں پر انفرادی کوشش

دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے نگران انجم رضا عطاری کا Interior
سندھ مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار احمد رضا عطاری کے ہمراہ حیدر آباد سندھ کے
شہر لطیف آباد کی موبائل مارکیٹ کا شیڈول رہا۔
انجم
رضا عطاری نے موبائل مارکیٹ میں اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کی اور انہیں نیکی
کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بیلہ بلوچستان میں یوم ِتعطیل اعتکاف کا انعقاد
.jpeg)
پچھلے دنوں ڈویژن قلات ڈسٹرکٹ لسبیلہ تحصیل بیلہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے
تحت یوم ِتعطیل اعتکاف کا اہتمام کیا گیا جس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کرتے ہوئے اسپیشل
پرسنز کے سرپرستوں سے ملاقات کی۔
بعدازاں
اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں بلوچستان صوبائی ذمہ
دار شاہ حسین عطاری نےا شاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پچھلے دنوں بلوچستان صوبائی ذمہ دار اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد شاہ حسین عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈویژن قلات
ڈسٹرکٹ لسبیلہ تحصیل حب چوکی کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے اسپیشل پرسنز اور اُن کےسرپرستوں
سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائی نے انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے ان کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔بعدازاں ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کے ہمراہ اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد کے ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماع میں اسپیشل پرسنز کی شرکت

گزشتہ دنوں سندھ کے شہر حیدرآباد میں قائم مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر
تعداد میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسدعطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول
کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی جس کی اشاروں کی زبان میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد بدر عطاری نے ترجمانی کی۔
اس موقع پر پاکستان سطح کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کورسز کے ذمہ دار عمیر ہاشمی عطاری اور اسپیشل پرسنز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار
احمد اویس عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
کے تحت گلستان جوہرکراچی کی فیضان عطار مسجد میں یومِ تعطیل اعتکاف کا انعقاد کیا
گیا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔
بعدازاں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور اسپیشل
پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی منعقدہواجس میں اُن کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی گئی۔ اس موقع پراسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےذمہ داران عمران عطاری، جمیل عطاری، شاہد عطاری، فیضان عطاری اور یوسف عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائی
موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی
عطاری شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)