شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت 25 جنوری 2022ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار شہباز عطاری نے مدنی قافلوں کی تیاریوں، شعبے کی خود کفالت اور مدنی قافلوں کے سمتوں کے حوالے سے چند اہم نکات پر مشاورت کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ:بدرمنیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے 25 جنوری 2022ء بروز منگل لانڈھی کراچی میں قائم سبحانی مسجد چراغ ہوٹل کے اسلامی بھائی صلاح الدین عطاری (جن کو پچھلے دنوں فالج کا اٹیک ہو گیا تھا) سے ملاقات کی۔

اس دوران شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار آصف عطاری نے صلاح الدین عطاری سے عیادت کرتے ہوئے انہیں اللہ کی رضا پر راضی رہنے اور اس پر صبر کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائی نے اظہارِ تشکر کیا۔( رپورٹ:عزیر عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں کراچی سطح کے ذمہ دار شہزاد احمد عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں کیماڑی ڈسٹرکٹ کے فش ہاربر ٹاؤن کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ذمہ داراسلامی بھائی نے 12 دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے ذیلی ذمہ داران کی تقرری کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے حضرت سیّدنا یوسف شاہ غازی علیہ الرحمہ اور حضرت سیّدنا علی شاہ بخاری المعروف سخی سرمست علی شاہ علیہ الرحمہ کے مزارات پر حاضری دی۔(رپورٹ:شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


جامعۃ المدینہ بوائز حافظ آباد میں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت 25 جنوری 2022ء بروز منگل مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں اراکینِ کابینہ اور معلمین نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد مکرم عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی اپ ڈیٹس سے آگاہ کیا۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار سر اختر عطاری نے اسکول اور کالجز میں بڑی عمر کی اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃ المدینہ شروع کروانے کے حوالے سے کلام کیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جنوری 2022ء بروز بدھ نگرانِ شعبہ فلک شیر عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شکار پور میں زیرِ تعمیر مدرسۃ المدینہ رہائشی بوائز کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ نگرانِ شعبہ نے تعمیرات کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں موجود ذمہ داران سے آئندہ کے اہداف پر گفتگو کی اور تعمیرات کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ملتان کی ایک نجی شادی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اےسلمان نعیم، مختلف کمپنیوں کے عہدیداران، انجینئرز، آئی ٹی پروفیشنلز، ڈاکٹرز اور دیگر شخصیات سمیت کم و بیش 250 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے ’’آسان نیکیاں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ:پروفیشنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں صوبۂ سندھ کے شہر سکھر میں قائم فیضان غوث الاعظم مسجد میں عرس حضرت سیّدناصدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو حضرت سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد عمیر رضا عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں رابطہ برائے شخصیات کے اہم ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں ذمہ داران نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر سکھر میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں سکھرڈویژن مشاورت اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکز ی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے اہداف دیئے۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سحری اجتماعات منعقد کرنے اور سالانہ عطیات بڑھانے سمیت دیگر مختلف موضوعات پر کلام کیا۔(رپورٹ:محمد عمیر رضا عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں حیدرآباد ڈویژن مشاورت اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نےذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سحری اجتماعات منعقد کرنے، سندھی فیضان نماز کُتُب و رسائل خریدنے، تقسیم کرنے، سالانہ عطیات اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات بڑھانے سمیت دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اسی طرح ائمہ فیضانِ مدینہ سمیت وہاں موجود ذمہ داران کی تربیت کا بھی سلسلہ رہا۔بعدازاں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا محمد مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے بکنگ کے اہداف لئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نگران شعبہ تقسیم رسائل سیّد حسنین عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد عمیر رضا عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صدر ادارہ تحقیقات امام احمد رضا کراچی و ماہر رضویات پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی والدۂ ماجدہ شاہجہاں بیگم قادریہ حشمتیہ کے سوئم کے سلسلے میں 26 جنوری 2022ء کو ان کی رہائش گاہ خانقاہ قادریہ رضویہ مجیدیہ پر محفل کا انعقاد کیاگیا جس میں مرحومہ کے عزیز و اقربہ، علمائےکرام ، شخصیات اور خانقاہ سے وابستہ مریدین و معتقدین سمیت اسکالر اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی مولانا عمر فیاض عطاری مدنی اور اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی کے لائبریری انچارج مولانا تصور رضا عطاری مدنی نے شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا تصور رضا عطاری مدنی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیک اولاد اللہ رب العزت کا عظیم تحفہ ہوتی ہے، اگر اولاد زمین پر نیک اعمال کرے تو رسول اللہ ﷺ کے فرمان کے مطابق اس کے اعمال کا ثواب والدین کو قبر میں پہنچتا رہتا ہے ، الحمدللہ مرحومہ کے صاحبزادے پروفیسر مجید اللہ قادری صاحب 70 سےزائد کتب کے مصنف ہیں اور اہل سنت و جماعت بالخصوص رضویات کے تعلق سے جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ کے ترجمۃ القرآن کنزالایمان پر دنیا میں سب سے پہلے P.H.D کرنے والے پروفیسر مجید اللہ قادری صاحب کی اِن تمام خدماتِ دینیہ اور نیکیوں کا ثواب یقیناً ان کی والدۂ مرحومہ کو قبر میں بھی ملتا رہے گا۔

محفلِ نعت میں دیگر علمائے کرام نے بھی اظہارِ خیال کیا جبکہ ثناخوان حضرات نے بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

اختتام پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے پروفیسر مجید اللہ قادری صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کی اور مرحومہ کی حتمی مغفرت و بلندیِ درجات کے لئے دعا کی۔

واضح رہے کہ مرحومہ شاہجہاں بیگم قادریہ حشمتیہ کا 24جنوری2022ء کو گلستانِ جوہر کراچی میں انتقال ہوگیا تھاجن کی نمازِ جنازہ کراچی یونیورسٹی کی جامع مسجد قباء میں ان کے فرزند ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب کی امامت میں ادا کی گئی جبکہ اسٹاف کالونی کراچی یونیورسٹی کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے تحت 24 جنوری 2022ء بروز  پیر فیصل آباد ریجن پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت ناظمات اعلیٰ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مدرستہ المدینہ گرلز پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ خود کفالت، نیو تقسیم کاری ، تفتیشی امتحان ، سند امتحان کے بارے میں سمجھایا اور تعلیمی امور میں بہتری لانے پر تربیت کی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔