.jpeg)
پچھلے دنوں شعبہ روحانی
علاج دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر فیصل آباد میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں
صوبہ ٔپنجاب کے ڈویژن ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ مولانا محمد انور
رضا عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف امور گفتگو کرتے ہوئے نیو
اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔بعدازاں ذمہ داران کے درمیان تعویذات لکھنے کے سلسلے میں دہرائی اجتماع کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی بوائز کے تحت
27 جنوری 2022ء بروز جمعرات نگران شعبہ نے دینی کاموں کے سلسلے میں سکرنڈ بھریا روڈ
میں قائم مدرسۃالمدینہ رہائشی بوائز کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے طلبۂ کرام کےدرمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں
اُن کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی گئی۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نےمدرسۃالمدینہ کے اسٹاف
کے ہمرا ایک میٹنگ منعقد کی جس میں شعبےکی ترقی کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔(رپورٹ:فلک شیر عطاری نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ
رہائشی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
27 جنوری 2022ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان کے
شہر فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مشاورت آفس
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ
کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پچھلی کار گردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے
اہداف بتائے۔
نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو امیر ِاہلِ سنت
حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کے کُتُب و رسائل میں سے کفن کی واپسی، آقا کامہینہ، فیضا ن
رمضان پڑہنے اور نیک اعمال رسالے پر عمل کرتے
ہوئے نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpg)
گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار ان کا اطراف صحبت پور کا شیڈول
رہا جس دوران انہوں نے اسپیشل پرسنز سمیت اُن کے سرپرستوں سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی
کی۔بعدازاں اسپیشل پرسنز کے لئے مدرسۃ المدینہ بھی لگایا جس میں انہیں قراٰنِ پاک کی زیارت کروائی گئی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار شاہد عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں چنیوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چنیوٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار غلام مصطفی عطاری
کے ہمراہ اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے مختلف ایکٹیویٹیزکرتے ہوئے
انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی قافلے سفر
کرنے کے لئےاسلامی بھائیوں کو تیار کیا۔
بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے تربیتی کورس میں حاضری
دی جہاں شرکائے کورس کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف
پیش کرتے ہوئے چند اشارے بھی سکھائےگئے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
شعبہ
مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد میڑرو پولیٹن سٹی کے مدنی قافلہ ذمہ
داران کا مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں شعبے کے اہم ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے
کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےسال 2022ء کی پلاننگ کے حوالے سے کلام کیا۔اس کے
علاوہ ایک ماہ اورتین دن کے مدنی قافلوں میں
سفر کرنے اور ہدف تک پہنچانے کے لئے مدنی پھول دیئے۔
بعدازاں نمایاں کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کے
درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی
قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈسٹرکٹ عمر کوٹ اور ڈسٹرکٹ تھر پارکر کے کابینہ
و ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpeg)
شعبہ
مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جنوری 2022ء بروز بدھ صحرائے تھر عمر
کوٹ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ عمر کوٹ اور ڈسٹرکٹ تھر پارکر کے
کابینہ و ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے
کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو مدنی
قافلوں میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہاار
کیا۔اس کے علاوہ دونوں ڈسٹرکٹ کے نگرانوں سے مدنی قافلوں کی پلاننگ پر تفصیلی
گفتگو ہوئی۔
بعدازاں کم و بیش 5 ذمہ داراسلامی بھائیوں نے 12
ماہ کے لئے خود کو پیش کیا۔(رپورٹ: حارث عطاری شعبہ مدنی
قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام26 جنوری 2022ء بروز
بدھ صوبۂ سندھ کے شہر عمر کوٹ میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز میں سیکھنے سکھانے کا
حلقہ منعقد ہوا جس میں طلبۂ کرام سمیت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبۂ
کرام کو علاقائی دوراہ برائے نیکی کی دعوت کا انداز بتاتے ہوئے مدنی قافلوں میں
سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر کم و بیش 12 طلبۂ کرام نے 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر
کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی
قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دینی کاموں کے سلسلے میں گوجرانوالہ میں
قائم مدرسۃ المدینہ بوائز کا وزٹ
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 26 جنوری 2022ء بروز بدھ ڈویژن سطح کے مدنی
قافلہ ذمہ دار عرفان قافلہ عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبہ ٔپنجاب پاکستان کے
شہر گوجرانوالہ میں قائم مدرسۃ المدینہ
بوائز کا وزٹ کیا۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائی نے طلبۂ کرام کو 12 ماہ اور ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر
کرنے کی اہمیت بیان کی جس پر بچوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے 4، 5، 6 فروری 2022ء کو 3 دن کے مدنی قافلے میں نہ صرف خود بلکہ اپنے والد،
بھائی اور دیگر اسلامی بھائیوں کو تیار
کرنے کی بھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: حارث عطاری شعبہ مدنی
قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے دینی
کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے علاقے الہ آباد ضلع قصور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اورانہیں
ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی۔
اس دوران ضلع قصور کے ذمہ دار صغیر عطاری نے
کابینہ کے تمام معلمین کا مدنی مشورہ کیا جس میں مساجد کے مدارس اورمسجد درس کو
مضبوط کرنے نیزانہیں دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ کوٹ رادھاکیشن میں شروع ہونےوالے
معلم مدنی قاعدہ کورس کے داخلوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خود کفالت کے متعلق
کلام کیا۔(رپورٹ:شعبہ اسلامی
بھائیوں کےمدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں جامعۃ المدینہ گرلز کے بواب اسلامی بھائیوں کےلئے ایک نشست
کا انعقاد کیا گیا جس میں بواب سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی
اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے بیٹے کی
تقریب ولیمہ کا انعقاد
.jpg)
شادی کے بعد ولیمہ کرنا پیارے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰﷺ کی پیاری پیاری
سنت مبارکہ ہے۔اسی سنت کو مدنظر رکھتے ہوئے26 جنوری 2022ء بروزبدھ فیصل
آباد کے ایک نجی ہال میں دعوت اسلامی کی
مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری کے صاحبزادے محمد فیضان عطاری کی تقریب ولیمہ کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب کا آغازتلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بارگاہِ
رسالت میں نذرانِ عقیدت پیش کیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کومدنی پھولوں سے نوازا اور دعا کروائی۔
اس موقع
پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی سمیت ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)