
پچھلے دنوں عرسِ حضرت سیّدنا صدیقِ اکبر رضی
اللہ عنہ اور رکنِ مرکزی مجلسِ
شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری، نگرانِ شعبہ ائمہ
مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی، کراچی سٹی کے ذمہ دار محمد وقار عطاری مدنی اور ناظمینِ
اعلیٰ سمیت دیگر ذمہ داران نےشرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مفتی فضیل عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار
سے تربیت فرمائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے تحت 25 جنوری2022ء بروز منگل پاکستان کے شہرراولپنڈی میٹروپولیٹن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں پاکستان مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ماتحت اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنے اور بڑھانے کےحوالے سے تربیت کی۔
مدنی
مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو نیو شارٹ کورسز کی ترغیب دلاتے ہوئےدارلسنۃ
للبنات کے حوالے سے نکات بتائے گئے۔ اس کے علاوہ رمضان المبارک اور ای- رسید کے متعلق بھی مدنی پھول دیئے گئے اس پر اسلامی بہنو ں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کی جانب سے25 جنوری 2022 ءکو ساؤدرن ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں موزمبیق اور
ماریشس کی دو سطحوں کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
علاقائی
دورہ اور محفل نعت ذمہ دار(مجلس
بین الاقوامی اُمور ) کی اسلامی بہنوں نے خبر گیری کے حوالے سے تربیت کی نیز اسلامی بہنوں کو ماتحت کی خبر گیری رکھنے، ان سے
مضبوط رابطے رکھنے کی تربیت کی۔ مزید
سابقہ کارکردگی کا فا لو اپ کرتے ہوئے علاقائی دورے مضبوط کرنے ،محفل نعت، سیکھنے سکھانے کے حلقے اور مدنی قافلوں کے شعبے پر کلام کیا ان سب شعبوں کو مضبوط کرنے کی اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 27 جنوری2022ء بروز جمعرات قصور زون میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہواجس میں ریجن تا علاقائی
سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اور زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ
کارکردگی جدول ، پیشگی جدول و دیگر شعبے کا
دینی کام بڑھانے پر مدنی پھول بیان کئے
نیزہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری
مدنی کا سندھ کے شہر دادو کا دورہ

شعبہ
ماہنامہ فیضان مدینہ نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے شعبہ نگران تقسیم رسائل سید
حسنین عطاری کے ہمراہ 26 جنوری 2022ء کو سندھ کے شہر دادو کا دورہ کیا۔
اس
دوران مہروز عطاری اور سید حسنین عطاری نے نگران ڈسٹرکٹ دادو شفیق عطاری اور شعبہ
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محبوب عطاری کے ہمراہ سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر
حضرت سیدعثمان مروندی رحمۃُ اللہِ علیہ کے
مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔اس کے علاوہ انہوں نے مقامی
ہوٹل کے مالک سجاد عطاری سے ملاقات کی اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ
بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔
بعد
ازاں مہروز عطاری کی مقامی ذمہ داران سے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سرکولیشن، ترسیل
اور پرموشن کے حوالے سے مشاورت اور گفتگو ہوئی۔
فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ

گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ
کا مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ مارکیٹنگ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شعبے کے کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی
فرمائی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔

پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ سینٹرل ذمہ دار فیضان عطاری
نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اسپیشل پرسنز و ٹاؤن
ذمہ دارساجد عطاری کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں نیو کراچی ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل
پرسنز اور عمومی اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کا وزٹ کیا۔
اس دوران انہوں نے اسلامی بھائیوں کوچند اشارے سکھاتے ہوئے انہیں اشاروں کی زبان کا کورس کرنے اورمدنی قافلوں میں سفر کرنے کی
دعوت دی نیز چوک درس، سرپرستوں سے ملاقات کا
بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد سمیر
ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ شاہد عطاری نے چنیوٹ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار غلام مصطفی عطاری کے ہمراہ
دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب پاکستان کے علاقے لالیاں ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار منعقد ہونے
والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت دی اور مدنی قافلہ کے لئے اسلامی
بھائیوں کو تیار کیا۔
بعدازاں ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اُن کی دینی
و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی گئی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
پچھلے دنوں سرگودھا ڈویژن ذمہ دارمحمد ابو بکر
عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں سرگودھا
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سرگودھا ڈسٹرکٹ ذمہ دار کامران عطاری کے ہمراہ سابقہ DC اور PROسرگودھا سےملاقات
کی۔
اس دوران ذمہ داران نےانہیں شعبے کا تعارف پیش کیا نیز مختلف دوکانوں پر جا کر اسپیشل پرسنز (نا بینا اسلامی بھائیوں)
سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی
دعوت دی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی
عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مورو ضلع
نوشہرو فیروز میں مسجد و مدرسے کے لئے پلاٹ دینے والی شخصیت سے ملاقات

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے پراپرٹی اینڈ
کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ صوبہ ٔسندھ کے ذمہ دار مولانا شفیق بغدادی عطاری مدنی نے رکنِ ڈویژن نواب شاہ، سپروائزر
اور مقامی ذمہ داران کے ہمراہ دینی کاموں
کے سلسلے میں مورو ذوالفقار آباد ٹاؤن ضلع
نوشہرو فیروز کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے دعوتِ اسلامی کو مسجد و مدرسے کے لئے پلاٹ دینے والی شخصیت سے
ملاقات کی اور انہیں شرعی مسائل سے آگاہ کیا۔
اسی طرح نواب شاہ کے علاقے نیو جتوئی میں مسجد و
مدرسے کی جگہ کا وزٹ کرتے ہوئے جگہ دینے والی شخصیت سے گفتگو کی اور انہیں شرعی
مسائل سے آگاہ کیا۔
بعدازاں صوبۂ سندھ ذمہ دار نے مورو میں قائم
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ
کیا جہاں انہوں نے مقامی ذمہ داران سے ملاقات کی۔( رپورٹ:پراپرٹی اینڈ کنسٹر کشن ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
دعوت اسلامی کے پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ صوبہ ٔسندھ کے ذمہ دار مولانا شفیق بغدادی عطاری
مدنی نے رکن ڈویژن نواب شاہ، سپروائزر اور نگرانِ شہر کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں ضلع سانگھڑ کے شہر
شہداد پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پراپرٹیز
کا وزٹ کیا۔
اس دوران انہوں نے منظورآباد ٹاؤن اور کمیل بنگلوز ہاؤسنگ سکیم کے آفسز
میں منیجرز اور ان کے اونرز سے ملاقات کرتے ہوئے ان جگہوں کی شرعی و تنظیمی رہنمائی کی۔
بعدازاں شہداد پور میں قائم جامع مسجد فیضان ابرہیم کا وزٹ کیا جہاں جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظم مولانا عمران عطاری مدنی
سمیت دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔(رپورٹ:پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ
اسلامی کے تحت 25 جنوری 2022ء بروز منگل مدنی مشورے انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن سطح
کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوری حاجی محمد اسلم عطاری نے ہر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں
دارالسنہ لگانے کے حوالے سے تربیت کی نیز مدنی
قافلوں کے وہ اہداف جو مدنی مرکز کی طرف سے ملے ہیں ان کو مکمل کرنےکا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے بھرپور تعاون کی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:بدرمنیر
عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)