دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 28 جنوری 2022ء بروز جمعہ لالیاں سٹی کے ایک نجی اسکول میں نمازِ جنازہ کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل اور اسٹوڈنٹس کی شرکت رہی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد شریف عطاری نےشرکا ئے کورس کو نمازِ جنازہ کی سنتیں بتاتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 28 جنوری 2022ء بروز جمعہ  ابراہیم حیدری ٹاؤن کی جامع مسجد غوثیہ میں معلم کورس ہوا جس میں مقامی ائمہ کرام اور مدرسین سمیت دیگر ذمہ داران نےشرکت کی۔

دورانِ کورس جزوقتی مدنی کورسز ذمہ دار محمد امتیاز عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ شرکائے کورس کی تربیت و رہنمائی کی کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو جزوقتی فیضانِ نماز کورس کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں ذمہ دار نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:قاری محمد ناصر رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت پچھلے دنوں ابراہیم حیدری ٹاؤن کی جامع مسجد محمدی میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس رہائشی کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

دورانِ کورس 28 جنوری 2022ء بروز جمعہ کراچی مشاورت کے رکن شعبہ مدنی کورسز محمد صابر عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ شرکائے کورس کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:قاری محمد ناصر رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 جنوری 2022ء بروز جمعرات فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بذریعہ زوم لنک مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس سمیت صوبائی آفسز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ حاجی محمد سہیل عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے، رجب المرجب میں سحری اجتماعات میں شرکت کرنے اور نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں نگرانِ شعبہ نے نیک اعمال کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داران کا تقرر کیا۔(رپورٹ: نوید اختر عطاری شعبہ اصلاح اعمال پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 28 جنوری 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر وزیرآبا دکی ایک مسجد میں نمازِ جنازہ کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو نمازِ جنازہ کی سنتیں بتاتے ہوئے چند ضروری مسائل سکھائے۔اس کے علاوہ شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مستنصر عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ گجو میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بیت المکرم مسجد کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


وَ عَاشِرُوْهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ: اور ان (یعنی عورتوں) سے اچھا برتاؤ کرو۔ (سورۃ النساء، آیۃ19)

حقوق الزوجین کے بارے میں فرامینِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

٭ قسم ہے اس کی جس کے قبضۂ قدرت میں محمد کی جان ہے! عورت اپنے پروردگار کا حق ادا نہ کرے گی جب تک شوہر کے کُل حق ادا نہ کرے۔ (ابنِ ماجہ،ج 2،ص411،حدیث:1853)

٭جب عورت اپنے شوہر کو دنیا میں ایذا (تکلیف) دیتی ہے تو حُورِ عین (یعنی بڑی اور خوبصورت آنکھوں والی حور) کہتی ہیں: خدا تجھے مارے، اِسے ایذا نہ دے یہ تو تیرے پاس مہمان ہے، عنقریب تجھ سے جُدا ہو کر ہمارے پاس آئے گا۔(ترمذی،ج 2،ص392، حدیث:1177)

٭عورت ایمان کا مزہ نہ پائے گی جب تک حقِ شوہر ادا نہ کرے۔(معجم کبیر،ج 20،ص52،حدیث:90)

٭جو عورت اس حال میں مری کہ شوہر راضی تھا، وہ جنّت میں داخل ہوگی۔(ترمذی،ج 2،ص386، حدیث:1164)

٭حضُورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: تم میں اچھے لوگ وہ ہیں جو عورَتوں سے اچھی طرح پیش آئیں۔ ( اِبن ماجہ،ج 2،ص478، حدیث:1978)

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقان رسول کو حقوق الزوجین کے متعلق معلومات فراہم کرنے اور اپنی ازدواجی زندگی کو بہترطریقے سے گزارنے کے لئے اس ہفتے رسالہ ”امیر اہل سنت سے میاں بیوی کے بارے میں سوال جواب“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔[HA1]

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یااللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہل سنت سے میاں بیوی کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سن لے، اُس کا گھر امن کا گہوارہ بنا اور اس کو اپنی ساری فیملی کے ساتھ مدینے کی بار بار حاضری نصیب فرما۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ گجو بیت المکرم مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں قاعدہ و ناظرہ کورس کرنے والے طلبہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد ایاز عطاری نے طلبہ کی تربیت کرتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بنگلہ دیش مشاورت کے اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’امام مسجد کو کیسا ہونا چاہیئے‘‘ کےموضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔

اس موقع پر آفس ذمہ دار شعبان عطاری مدنی، شعبہ ائمہ مساجد بنگلہ دیش مشاورت کے ذمہ دار ادریس عطاری، کمال عطاری، صلاح الدین عطاری اور ریاض عطاری سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ:محمدشعبان عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی11 اسلام آباد میں دعوت اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد بلال عطاری نے’’حضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی ذہانت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر کم و بیش 7 اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کیا۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں قائد آباد حنفیہ مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ دعا، صلوٰۃ وسلام اور سیکھنے سکھانے کے حلقے کا بھی سلسلہ رہا۔

بعدازاں رکن شوریٰ نے جامعۃ المدینہ بوائز فیضان فاروق اعظم بھینس کالونی کے رہائشی طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جنوری  2022ء کو عزیز آبادمیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کا ذہن دیا ۔ آخر میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی۔