قراٰن و حدیث کی تعلیما ت کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 30 دسمبر 2022ء بروز جمعہ چٹاگانگ بنگلہ دیش میں شعبہ شارٹ کورسز کی میٹنگ ہوئی جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

دورانِ میٹنگ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے اور اسلامی بہنوں کو شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔

معلومات کے مطابق ذمہ داران میں سے 17 اسلامی بہنوں نے 41 دن کے قاعدہ و ناظرہ کورس کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا جو کہ 2 جنوری 2023ء کو شروع کیا جائے گا۔