دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو علمِ دین سیکھنے / سکھانے کے لئےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں 28 دسمبر 2022ء بروز بدھ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن 3 بلاک J میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”قیامت کے احوال“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو مرنے سے پہلے اپنی قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شرکا اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔