پنجاب پاکستان کے شہر مرکز الاولیاء لاہور میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے تحت لرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے چند اہم نکات پر مشاورت کی اور انہیں اخلاص کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا کرنے کا ذہن دیا۔

مزید نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ قراٰنِ پاک اللہ عزوجل کی پاکیزہ کتاب ہے، اس کو پڑھانے اور اس شعبے کا کام کرنے والوں کو باعمل ہونا چاہیئے جبکہ  عمل کا جذبہ بڑھانے سے متعلق  اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔