دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری کے ہمراہ 27 جنوری 2022ء کو صوبہ سندھ کے شہر سکھر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مدارس المدینہ، مختلف مارکیٹس، ہفتہ وار اجتماع اور مساجد میں بیانات  کئے اور ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

٭سکھر میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز میں طلبہ اور اساتذۂ کرام دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا مہروز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔

٭سکھر کے مدارس المدینہ کے اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔

٭سکھر کی مختلف مارکیٹوں میں تاجروں کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا کرتے ہوئے تاجروں کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔

٭مولانا مہروز عطاری نے بعد نماز عصر غریب آباد کی مسجد میں بھی بیان کیا جس میں شرکا کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔

٭بعد نماز مغرب سکھر میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعد اجتماع دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔

٭سکھر میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ نگران اور دیگر ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے ”ماہنامہ فیضان مدینہ “کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے مشاورت کی اور باہم تبادلۂ خیال کیا۔


ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے شعبہ تقسیم رسائل کے نگران سید حسنین عطاری کے ہمراہ  26 جنوری 2022ء کو صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللہ یار اور نصیر آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں، ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا اور مختلف مقامات پر بیانات فرمائے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

٭مدرسۃ المدینہ کے اسٹاف کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکا کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔

٭مولانا مہروز عطاری نے جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذۂ کرام کے دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکا کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔

٭ شعبہ تقسیمِ رسائل کے صوبائی اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران سے مولانا مہروز عطاری نے ملاقات کی اور شرکا کو خود بھی ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کا مطالعہ کرنے اور اس سالانہ بکنگ کے لئے بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔

٭مولانا مہروز عطاری مدنی نے بلوچستان کے صوبائی نگران قاری انور عطاری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ کو بکنگ کو بڑھانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی اور اہداف طے کئے گئے۔

٭ان شہروں میں شخصیات اور تاجروں کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکا کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“کا مطالعہ کرنے اور اس کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 31 جنوری 2022ء ڈویژن ذمہ دار بابر مصطفٰے نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پریس کلب رحیم یار خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جنرل سیکرٹری بلال حبیب اور صدر پریس کلب جاوید سے ملاقات کی۔

ڈویژن ذمہ دار نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے بالخصوص FGRFکے بارے میں بریفنگ دی۔


29 جنوری 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر سکھر میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 4، 5، 6 فروری 2022ء کو تین دن اور 11 فروری 2022ء کو صوبۂ سندھ سے سفر کرنے والے ایک ماہ کےمدنی قافلوں کے اہداف طےکئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ خیر پور میں بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔بعدازاں کم و بیش 4 اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پاکستان کے شہر نواب شاہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 4، 5، 6 فروری 2022ء کو تین دن اور 11 فروری 2022ء کو صوبۂ سندھ سے سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلوں کے اہداف طےکئے۔

اسی طرح نواب شاہ کے علاقے غوثیہ کی ایک مسجد میں مدنی قافلہ اجتماع منعقد ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں کم و بیش 8 اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ اور کثیر عاشقانِ رسول نے تین دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

مزید نگرانِ شعبہ نے نواب شاہ ڈسٹرکٹ کے نگران سے سال 2022ء میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں کی پلاننگ پر تفصیلی کلام کیا۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت پنجاب پاکستان کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے’’ شانِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے چند اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف باندھا ۔

بعدازاں کم و بیش 6 مدنی قافلے سفر پر روانہ ہوئے جن میں شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے 2 مدنی قافلے، شعبہ اوراقِ مقدسہ کا 1 مدنی قافلہ، شعبہ روحانی علاج کا 1 مدنی قافلہ اور مقامی اسلامی بھائیوں کے 2 مدنی قافلے شامل تھے۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ سوشل میڈیا پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں قائد آباد ٹاؤن کراچی میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور تاجران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ کورس 29 جنوری 2022ء بروز ہفتہ جزوقتی مدنی کورسز ذمہ داران مولانا صدام عطاری مدنی اور قاری نفیس عطاری نے شرکائے کورس کی تربیت کرتے ہوئےانہیں نماز کا عملی طریقہ سکھایا نیز اذکارِ نماز کے حوالے سے بھی بتایا۔(رپورٹ: قاری محمد ناصر رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 30 جنوری 2022ء بروز اتوار کراچی کی ایک جامع مسجد میں تہجد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نئے پرانے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں نیک اعمال رسالے کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شیراز عطاری شعبہ اصلاح اعمال کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کی تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر کے پپلاں روڈ پر واقع جامعۃ المدینہ بوائز میں حضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے عرس کے سلسلے میں عظیم الشان اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبۂ کرام اور اُن کے سرپرستوں سمیت شخصیات نے شرکت کی۔

اس دوران جامعۃ المدینہ بوائز کے اساتذہ نے ’’شانِ صحابۂ کرام و سیرت ِحضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہم‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے جبکہ طلبہ نے مناقبِ ِحضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللّہ عنہ پیش کیں۔(رپورٹ:محمد اسد اللہ عطاری مدنی پرنسپل جامعۃ المدینہ تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29 جنوری 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں سرکاری طور پر ہونے والے artificial insemination سیشن میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی شرکت رہی۔

اس دوران فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ دار محمدعمران عطاری نے’’جھوٹ کی تباہ کاریاں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اس کے نقصانات بتائے اور اپنے کام کو ایمانداری کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے اوقاف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے اوقاف پاکستان کے ذمہ داران (جن میں نگرانِ شعبہ محمد عمران عطاری، صوبۂ پنجاب ذمہ دارمحمد آصف عطاری، سندھ کے ذمہ دارفیضان عطاری مدنی، اسلام آباد کے عامر عطاری، کراچی کے یحییٰ عطاری اور فیصل آباد کے حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی شامل تھے) نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے شعبے کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لئے نئے اہداف دیئے اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے اوقاف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 29 جنوری 2022ء بروز ہفتہ جامعۃ المدینہ ٹنڈو آدم میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں طلبۂ کرام و اساتذہ ٔکرام نے شرکت کی۔

اس حلقے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دینی کام کرنے والے طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف دیئے۔(رپورٹ:شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)