شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات صوبۂ پنجاب پاکستان
کا لاہور میں 2 دن پر مشتمل لرننگ سیشن
پچھلے دنوں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات دعوتِ
اسلامی کے تحت لاہور میں قائم فیضانِ صحابیات مزنگ میں 2 دن کا لرننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں صوبۂ
پنجاب پاکستان کی تقریبا ً 200 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس لرننگ سیشن میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت ،
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں شعبے میں مزید ترقی لانے کے
لئے مدنی پھول دیئے۔
دورانِ سیشن دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن مولانا ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری اور رکنِ شعبہ ذمہ دار نے بھی بذریعہ آڈیو چند اہم مدنی
پھولوں سے نوازا اور شعبے کے متفرق مسائل کا حل بتایا۔
اس موقع پر شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے لئے
امیر اہلِ سنت دامت
برکاتہم العالیہ کا دعائیہ صوتی پیغام
اسلامی بہنوں کو سنایا گیا جسے سن کر تمام شرکا نے خوشی کا اظہار کیا۔
آخر میں اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی کاموں کے
حوالے سے اپنی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے دینی کام کو مزید بہتر بنانے کا عزم کیا۔