پچھلے دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈیفنس ٹاؤن کراچی میں قائم جامع مسجد فیضان غوثِ پاک میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں ٹاؤن ذمہ دار ڈیفنس عبدالماجد عطاری مدنی نے شرکائے کورس کو غسل میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے چند ضروری مسائل سکھائے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن ِشعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے وفد نے اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف علمائے کرام سے ملاقات کی جن میں جامعہ محمدیہ سیفیہ کے ناظمِ تعلیمات وجامع مسجدانوارمدینہ کے خطیب مفتی عظمت رضاچشتی صاحب، جامعہ گلشن مصطفی کے مدرس مولانا ایوب جلالی صاحب،جامعہ محمدیہ غوثیہ کے مدرسین مولانا واجد چشتی اورمولانا اکابر چشتی (جامع مسجد فخرالسادات کے خطیب) شامل تھے۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں ’’کنزالمدارس بورڈ پاکستان‘‘ کتاب سمیت دیگر کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کیں۔

بعدازاں علمائے کرام کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ جامعہ رضویہ صادق العلوم گوجرانوالہ کے مہتمم  مولانا حافظ محمد طاہر رضا قادری رضوی صاحب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان شعبہ جات کے ذریعہ کی جانے والی عالمی سطح کی خدمات سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے مہتمم صاحب کو ’’کنزالمدارس بورڈ پاکستان‘‘ کتاب تحفے میں پیش کی جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ جامعہ شیخ الحدیث گوجرانوالہ کے سینئر مدرس مولانا خلیل الرحمٰن نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعہ عالمی سطح پر کی جانے والی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ’’کنزالمدارس بورڈ پاکستان‘‘ کتاب تحفے میں پیش کی جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ جامعۃ المصطفی گوجرانوالہ کے صدر و مدرس مفتی محمد فہیم مصطفائی صاحب  سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا اور ’’کنزالمدارس بورڈ پاکستان‘‘ کتاب تحفے میں پیش کی جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی قافلہ کوثر بی بی مسجد مٹیاری ڈسٹرکٹ حیدرآباد ڈویژن میں پہنچا جہاں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے مقامی اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی چند ضروری باتیں بتائیں۔

اس دوران مسجد میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں امیر مدنی قافلہ و یونیورسٹی ذمہ دار ڈاکٹر عبد الرشید عطاری اور سندھ ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے رجب کے فضائل کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

بعدازاں شرکائے مدنی قافلہ نے ایک اسلامی بھائی کے گھر پر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مختلف کورسز کا سلسلہ جاری ہے جس میں وقتاً فوقتاً شرکائے کورس کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی جاتی ہے۔

دورانِ کورس نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پاکستان محمد حنیف عطاری نے مختلف کورسز کرنے والے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں شعبےکے دینی کاموں کا تعارف پیش کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے اشاروں کی زبان میں مدنی مقصد سکھاتے ہوئے شرکا کو چند اشارے بھی سکھائےنیز انہیں اشاروں کی زبان کا کورس کرکے اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:ابرار حسین عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے وفد نے ضلع میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسکول کے پرنسپل اور اسٹاف سے ملاقات کی۔

اس دوران انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا جبکہ بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں وہاں موجود بچوں کو وضو کا عملی طریقہ سکھاتے ہوئے نماز کی شرائط یاد کروائیں۔

اس موقع پر سرگودھا ڈویژن ذمہ دارابو بکر عطاری، فیضان مدینہ کے امام صاحب مولانا جعفر عطاری مدنی اور شہر ذمہ دار سمیع اللہ عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت 31 جنوری2022ء بروز پیر گودھرا کالونی نیو کراچی میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسے کے ناظمین اور قاری صاحبان سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

نگرانِ ڈسٹرکٹ ویسٹ قاری محمد بغداد رضا عطاری نے رجب المرجب کے فضائل اور نفلی روزے رکھنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

اس دوران امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے ماہ رجب المرجب میں 2، 4 اور 6 روزے رکھنے کی ترغیب پر مدرسۃ المدینہ گودھرا کالونی میں 13 فروری2022ء کو سحری و افطار اجتماع کا طے ہوا۔(رپورٹ:محمد شہمیر خان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گوجرانوالہ کی ایک جامع مسجد غوثیہ غربی لدھیانہ وڑائچ میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے چند ضروری مسائل بھی سکھائے۔

بعدازاں ذمہ دار نے شرکا کو شعبہ کفن دفن کا تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:مستنصر عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 30 جنوری 2022ء بروز اتوار گوجرانوالہ کی ایک جامع مسجد میں کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے چند ضروری مسائل بھی سکھائے۔

بعدازاں ذمہ دار نے شرکا کو شعبہ کفن دفن کا تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مستنصر عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں گزشتہ دنوں  ایک نشست منعقد کی گئی جس میں 12 ماہ مدنی قافلے کے مسافر اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مختلف امور پر عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)