دعوت اسلامی کے تحت سمسانی کھوئی جوہر ٹاؤن میں اسپیشل پرسنز کی مدنی مذاکرے میں شرکت ہوئی  جس میں مولانا مدثر مدنی عطاری نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لیے مدنی مذاکرے کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور اقبال ٹاؤن لاہور کے ذمہ دار ابرار حسین عطاری بھی اس حلقے میں شریک ہوئے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گونگے ، بہرے اسلامی بھائیوں کا تین دن مدنی قافلہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور سے فیضان مدینہ کوٹ رادھا کشن ضلع قصور میں سفر کیا جس میں اسپیشل پرسنز کے لئے  مدرسۃالمدینہ لگایا گیا اور فجر کی نماز کے لئے جگایا گیا، نمازوں کے بعد درس کا سلسلہ رہا، رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے ساتھ اجتماعی مدنی مذاکرے میں شرکت ہوئی نیز علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور سیکھنے سیکھانے کا حلقہ بھی ہواجس میں اشاروں کی زبان میں ترجمانی سہیل رضا عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار قصور نے فرمائی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری)


پچھلے دنوں سرگودھا،  ڈویژن ذمہ دارابو بکر عطاری کا میانوالی میں ایک اسپیشل اسلامی بھائی کے گھر پر چہلم کی محفل میں بیان کا سلسلہ ہوا جس میں انہوں نے نیک اعمال کرنے کے حوالے سے بیان کیا ،بعد ازاں ڈیف اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نےاپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت  دینہ ، جامع مسجد قادریہ حنفیہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھا ئیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماع پاک میں نگران شعبہ اسپیشل پرسنز محمد حنیف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی صوبائی ذمہ دار سید عمیر ہاشمی عطاری نے کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے تحت 28 جنوری 2022 ء کو ساؤتھ افریقہ ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورےکا انعقاد ہوا جس میں مجلس بین الاقوامی اُمور شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت عام کرنے، مدنی قافلوں میں اپنے محارم کو سفر کروانے کا ذہن دیا ۔

مزید سیکھنے سکھانے کےحلقے میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کی ترغیب دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28،25،23،22،21 جنوری 2022ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں شعبہ روحانی علاج کے تحت 5 دن پر مشتمل آن لائن روحانی علاج کورس کروایا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

بین الاقوامی سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے روحانی علاج کے دینی کام کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے اور مدنی پھول لکھوائے نیز کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی غمخواری کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ریجن سینٹرل ایشیا میں وہاں کے ہاسپٹل میں طالبات  کے درمیان میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور یو اے ای میں ون ڈے سیشن ، مدرسۃ المدینہ لگانے سے متعلق نیو اپ ڈیٹ دی ۔

دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے آن لائن دارالسنہ کی اسٹاف کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے ٹائم مینجمنٹ اور مدنی مرکز کے دیئے گئے طریقہ کے مطابق دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے ڈپارٹمنٹ  پروڈکشن ہاؤس میں پچھلے دنوں اجیر اسلامی بہنوں کے لئے شعبے کی ضرورت اور بیرونِ ممالک میں تدریس کے معیار کو مضبوط بنانے کے پیشِ نظر انگلش لینگویچ کورس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں اسلامی بہنوں کو Basicلیول سے انگلش سکھائی جا رہی ہے۔

فی الوقت حیدرآباد ریجن میں یہ کورس جاری ہے جس میں تقریباً30اسلامی بہنیں انگلش کلاسز لے رہی ہیں نیز ماہِ فروری2022ء میں کراچی اور ملتان ریجن میں بھی انگلش کلاسز کا آغاز کیا جائیگا۔ 


اسلامی بہنوں کا شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 26  جنوری2022 ء کو پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیاجس میں صوبائی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کام کرنے سے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں دیئے نیز ماہانہ کارکردگیوں اور شیڈول کے حوالے سے کلام کیا نیز شعبہ کفن دفن کے تحت ہونے والے ٹیسٹ کی ترغیب دلائی۔ مزید بر وقت کاردگی جدول سینڈ کرنے اس کے علاوہ جائزہ فارم پر بھی مکمل فالو اپ رکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے جدید انداز میں دینی کاموں کو کرنے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے تحت 28 جنوری 2022 ء کو نگرانِ ضلع قصور حاجی نعیم نے تحصیل پتوکی کادورہ کیا اس دورے میں مدرسۃ المدینہ ،ملانوالہ کی نئی شاخ اور جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا جس میں طلبہ کرا م کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور لنگر ِ صدیق اکبر تقسیم کی، پتوکی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا، فیضان عشق رسول مسجد اور پھول نگر تحصیل پتوکی فیضان مدینہ کے ہال کا سنگ بنیاد رکھا ، دارالمدینہ و جامعۃ المدینہ گرلز کی بلڈنگ کا وزٹ کیا ۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری مجلس سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ)


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ  کے تحت نواب شاہ میں صحافیوں کے ساتھ ملاقات

میڈیا ڈپارٹمنٹ نواب شاہ کابینہ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ( دعوتِ اسلامی) ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد کے تحت ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے تعلقہ پریس کلب قاضی احمد کاوزٹ کیا اور وہاں موجود صحافیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس موقع پر میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار قاری محمدراشد عطاری نے صحافیوں کو درود پاک کے فضائل کے متعلق بتایا اور کہا کہ درود شریف کی کثرت کرنے والے کو قیامت کے دن ہر قسم کی سختیوں سے محفوظ رکھا جائے گا اور بروز قیامت درود شریف پڑھنے والے خوش نصیب سے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مصافحہ فرمائیں گے۔

ذمہ دار نے صحافیوں کو حقوق اللہ وحقوق العباد کے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ پنج وقتہ نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ نوافل کی کثرت بھی کرنی چاہیئے اور حقوق العباد کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائی نے صحافیوں کو حدیث پاک کا مفہوم بتاتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کے آخری نبی حضرت محمدِ عَرَبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا : مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان کو تکلیف نہ پہنچے۔

ذمہ دار کا مزید کہنا تھا کہ صحافت کا شعبہ عظیم پیشہ ہے اس شعبے سے وابستہ ہوکر اپنے قلم اور زبان سے دین اسلام کا پرچار بہترین انداز میں کرسکتے ہیں جبکہ معاشرے میں برائیوں کے خاتمے کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے اُنہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دنیابھر میں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق کی جانےوالی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دی اور 2020 ءکی لاک ڈاؤن میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بلڈ ڈونیٹ کرنے اور آقا کریم کی دکھیاری امت کی خیر خواہی کرنے کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کی خدمات کے متعلق بتایا اور آخر میں صحافی اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔

بعدازاں تعلقہ پریس کلب قاضی احمد کے صدر ممتاز علی جتوئی ، غلام مصطفیٰ چانڈیو ،غلام حیدر انڑ ،ممتاز علی سومرو ،اشفاق احمد راجپوت اور دیگر نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو خوب سراہا نیز ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے صحافیوں کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی ،جوکہ صحافیوں نے قبول کی اور خوشی کا اظہار کیا۔( رپورٹ: قاری محمدراشد عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


عاشقان رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی جس طرح بڑے اسلامی بھائیوں میں تعلیم و تربیت اور نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے۔ ویسے ہی بچوں کو بھی معاشرے کا اچھا، باصلاحیت اور باکردار فرد بننے کے لئے وسائل پیدا کررہی ہے جس کے لئے دعوت اسلامی نے اب تک پاکستان میں چار مقامات پر شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی برانچز قائم کردی ہے۔ ان برانچز میں انتہائی مناسب فیسوں میں پری نرسری سے لے کر تیسری کلاس تک بچوں، بچیوں کو دینی و دنیاوی تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔

شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم نے اپنے مقصد کو مزید آگر بڑھاتے ہوئے بلوچستان کے شہر حب میں پہلاکیمپس قائم کردیا ہے۔

کیمپس کا باقاعدہ آغاز 27 جنوری 2022ء کو ہوا۔ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے افتتاح کے موقع ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حب سٹی کے عاشقان رسول اورمقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ٹیچرز کو قیمتی مشوروں سے نوازتے ہوئے دعا فرمائی۔

نوٹ: اسکول کے آغاز میں پری نرسری سے لے کر ٹو کلاسز تک کےایڈمیشن جاری ہے۔

کیمپس کی نمایاں خصوصیات:

٭تعلیم اور تربیت کا حسین امتزاج ٭قومی نصاب کے متعلق آسان تعلیمی نصاب ٭کشادہ کلاس رومز ٭Activity Based Learning کا خصوصی اہتمام ٭تربیت یافتہ اساتذۂ کرام

کیمپس کا ایڈریس:

مکان نمبر 267، مین آر سی ڈی روڈ، نزد سری بیکری، حب سٹی، لسبیلہ، بلوچستان

فون نمبر: 03182836925