گزشتہ روز پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع مزنگ دارالسنہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ دارالسنہ للبنات کے مدنی عملے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیضانِ صحابیات کی آبادی کاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنےاور رہائشی کورسز کے داخلوں کے حوالے سے نگران اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔