لاہور میں میٹروپولیٹن نگران، ٹاؤن نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
میٹروپولیٹن نگران، ٹاؤن نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
معلومات کے مطابق دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ” ہدف بنا
کر کام کرنا “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو درپیش مسائل کا حل بتایا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو 8دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے اہداف کا
اظہار کیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں
کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی پر شرکا میں تحائف تقسیم کئے ۔