دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں شعبہ تعلیم للبنات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ہدف بنا کر کام کرنا“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے میں درپیش مسائل کا حل بتایا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شرکائے مدنی مشورہ کو ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے ۔