پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے
اہم ذمہ داران کی میٹنگ، نگرانِ پاکستان مشاورت نے تربیت کی
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ایک
میٹنگ ہوئی جس میں پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے رکنِ شوریٰ، نگرانِ ڈیپارٹمنٹ، صوبائی و
ڈویژن ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس
میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے ذمہ داران سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیااور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے
دورانِ گفتگو پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کو
ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کروانےاور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
مختلف کورسز میں داخلہ دلوانے کا ذہن دیا۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدرسۃالمدینہ بالغان اور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع سمیت دیگر دینی کاموں میں پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانے کے متعلق
ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
بعدازاں میٹنگ میں شریک
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات
کی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ہفتۂ ماہنامہ فیضانِ
مدینہ کی تیاریاں جاری، مولانا مہروز عطاری کا جامعۃالمدینہ بوائز کے ناظمین کے
درمیان بیان
مجلس جامعۃالمدینہ کراچی
سٹی کے زیر اہتمام جامعۃالمدینہ بوائز
کنزالایمان گرومندر کراچی میں آج مدنی مشورے
کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کراچی کے تمام ناظمین کی شرکت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ہفتۂ
ماہنامہ فیضانِ مدینہ منانے کے متعلق ناظمین کو مدنی پھول دیئے اور اپنے اپنے
جامعۃالمدینہ بوائز میں طلبۂ کرام و
اساتذۂ کرام کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جبکہ شعبے کے دینی کاموں کے حوالے
سے مختلف امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا
گیا ۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
مدنی پھولوں کے مطابق ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ بڑھانے کے لئے تمام
نگران و ذمہ داران کوشش کریں نیز تمام ذمہ داران خود بھی ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروائیں اور
دوسروں کو اس کی ترغیب دلائیں۔
واضح رہےکہ ہفتۂ ماہنامہ فیضانِ مدینہ 5 جنوری تا 12
جنوری 2023ء تک منایا جائے گا، علمِ دین
حاصل کرنے اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دعاؤں میں شامل ہونے
کے لئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کی کسی
بھی برانچ سے رابطہ کریں ۔
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ
بکنگ:
٭سادہ میگزین:1700 ٭رنگین میگزین:2500 ٭انگلش میگزین:3600 ٭عربی میگزین(سال کے 4
میگزین):1200
بکنگ کی معلومات یا شکایت کے لئے اس نمبر
پر رابطہ کریں:03131139278
گزشتہ روز دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے
سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نیو مسلم اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کروانے پر کلام ہوا۔
ذمہ داران نے نیو مسلم اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کے لئے اُن کی زبان جاننے والی وہ عالمہ اسلامی بہنیں جن کی رہائش دور ہے اُن کی
آن لائن اجتماع میں شرکت کرنے پر تبادلۂ خیال کیا ۔
پچھلے
دنوں جعفر آباد بلوچستان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار
عطاری نے ایس۔ ڈی۔ پی۔او۔پولیس صحبت پور خادم حسین سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں نیز نیکی کی دعوت پیش کرتے
ہوئے مکتبۃ ُ المدینہ کی مطبوعہ ”نماز کا طریقہ “ تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)
دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے
دینی کاموں کے سلسلے میں سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن کی ملک نگران اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں 8 دینی کاموں کے متعلق مشاورت کی گئی۔
تفصلات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام منعقد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنےکا ذہن
دیا اور مبلغۂ دعوتِ اسلامی کی تربیت کے مدنی پھول بتائے ۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر اسلامی
بہنوں کو روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی تاکہ اس کی کارکردگی
میں اضافہ ہونیز مدرسۃالمدینہ بالغات میں مزید اسلامی بہنوں کے داخلے کروانے پر
کلام کیا گیا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن میں سیکھنے
سکھانے کے حلقے کا آغاز کرنےکے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
ایم پی اے صحبت پور میر سلیم خان کھوسہ کے پرسنل
سیکریٹری عطاء اللہ خان کھوسہ سے
ملاقات
گزشتہ دنوں جعفر آباد
بلوچستان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے سابق
صوبائی وزیر ،ایم۔ پی۔اے صحبت پور میر سلیم خان کھوسہ کے پرسنل سیکریٹری عطاء اللہ
خان کھوسہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت و ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دار وقار عطاری نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور
لواحقین کو صبر کی تلقین کی ۔ اس موقع پر ضلع جعفرآباد کے ذمہ دار سید امدادحسین
شاہ بخاری چشتی اور غلام حسین عطاری بھی
موجود تھے۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)
28
دسمبر 2022ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے بحریہ ٹاؤن
کراچی کے امام صاحبان و ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا، اس مدنی مشورہ میں رکنِ
شوریٰ نے امامت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور ذمہ داران کی مختلف امور کے حوالے
سے تربیت کی ۔(رپورٹ : شعبہ ائمہ
مساجد/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
ریجن نگران اور ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ریجن نگران اور
ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں دعائے حاجات اجتماع کے متعلق گفتگو کی
گئی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اللہ کی رضا پر راضی رہنے“ کے موضوع پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں ملک و
بیرونِ ملک میں زیادہ سے زیادہ دعائے حاجات اجتماع منعقد کرنے پر مدنی پھول
دیئے۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری
لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ
مدنی کورسز کے معلمین کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمد
امین عطاری نے شعبہ مدنی کورسز کے معلمین کا مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ داران کی
سابقہ کارکردگی پر جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر ذمہ
داران کی حوصلہ افزائی کی ۔ (رپورٹ
: شعبہ مدنی کورسز/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا گریجویٹ
کالج مظفر گڑھ کے پروفیسرز کا وزٹ
گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا
گریجویٹ کالج مظفر گڑھ کے پروفیسرز نے دورہ کیا جہاں ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے
انکا استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف
ڈیپارٹمنٹس مدنی چینل ، شعبہ تراجم، فیضان آن لائن اکیڈمی اور المدینۃ
العلمیۃ کا تعارف کرواتے ہوئے وزٹ کروایا
نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں پروفیسرز
سے تأثرات بھی لئے۔ (رپورٹ : شعبہ
تعلیم/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
آسٹریلیا میں جاری 3 دن پر مشتمل رہائشی کورس میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت کا بیان
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت آسٹریلیا میں 3 دن پر مشتمل رہائشی کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی
کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور انداز سے حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے نرمی
اختیار کرنے اور دینی کاموں میں حوصلہ نہ ہارنے کے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
گزشتہ روز ضلع مظفر گڑھ پنجاب کے علاقے رنگ پور
میں شعبہ تعلیم اور شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے اشتراک سے برائٹ ویژن ہائر
سکینڈری اسکول میں جُز قتی نماز کورس کا آغاز ہوا جس میں نویں ، دسویں جماعت سمیت
فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
کورس کے ذمہ دارا سلامی بھائی نے نماز کی
فضیلت بتائی اور نماز کے اہم مسائل
اسٹوڈنٹس کو سکھائے اسکے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونیوالے دینی کاموں کے
بارے میں بتایا اور اس میں بھر پور حصہ ملانے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ : شعبہ تعلیم/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
Dawateislami