گزشتہ روز ضلع مظفر گڑھ پنجاب کے علاقے رنگ پور میں شعبہ تعلیم اور شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے اشتراک سے برائٹ ویژن ہائر سکینڈری اسکول میں جُز قتی نماز کورس کا آغاز ہوا جس میں نویں ، دسویں جماعت سمیت فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

کورس کے ذمہ دارا سلامی بھائی نے نماز کی فضیلت بتائی اور نماز کے اہم مسائل اسٹوڈنٹس کو سکھائے اسکے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونیوالے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور اس میں بھر پور حصہ ملانے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ : شعبہ تعلیم/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)