پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آسٹریلیا میں 3 دن پر مشتمل رہائشی کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور انداز سے حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے نرمی اختیار کرنے اور دینی کاموں میں حوصلہ نہ ہارنے کے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔