پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر لاہور میں ڈویژن کے ادارتی شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ” 8 دینی کام کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو 8 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے اہداف کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔