عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر ساہیوال میں ڈویژن تا تحصیل نگران، شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس موقع پر  نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”کارکردگی شیڈول“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران و ذمہ داران کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

دورانِ گفتگو نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نےکا رکردگی شیڈول کی اہمیت، وقت پر کارکردگی جمع کروانے کے فوائد، کارکردگی شیڈول جمع نہ کروانے کے نقصانات،تقرری مکمل کرنے اور سافٹ ویئر کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کیا۔

بعدازاں ذمہ داراسلامی بہنوں نےشعبے کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف لئے جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نےذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔