21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی
محمد عمران عطاری کا چٹاگانگ بنگلہ دیش میں ذمہ داران کے ہمراہ میٹنگ
Sat, 31 Dec , 2022
1 year ago
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری دینی کاموں کے سلسلے
میں بنگلہ دیش کے شیڈول پر تھے جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر سنتوں بھرے بیانات
کئے۔
معلومات کے مطابق دورانِ
شیڈول بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے
ایک میٹنگ ہوئی جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے 12
دینی کاموں کے متعلق چند اہم امور پرگفتگو کی اور مزید احسن انداز میں دینی کام
کرنے اور انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیاجس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
اس موقع پر نگرانِ شوریٰ کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی محمد علی عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)