عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ ڈونیشن بکس للبنات ڈویژن ساہیوال کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی ڈویژن تا ذیلی اور صوبائی سطح کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتداء میں شعبہ ڈنیشن بکس للبنات پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران سے شعبے کی ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اپنے اپنے اہداف پورا کرنے نیز مزید گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کے اہداف دیئے۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتیں کروائی گئیں جبکہ ڈیٹا انٹری کا فالواپ کیا گیا۔پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔