پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں حیدرآباد ڈویژن مشاورت اور مختلف شعبہ جات
کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری
نےذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ
لیا اور نئے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے
سحری اجتماعات منعقد کرنے، سندھی فیضان نماز کُتُب و رسائل خریدنے، تقسیم کرنے، سالانہ
عطیات اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات بڑھانے سمیت دیگر اہم نکات پر تبادلۂ
خیال کیا۔
اسی طرح ائمہ فیضانِ مدینہ
سمیت وہاں موجود ذمہ داران کی تربیت کا بھی سلسلہ رہا۔بعدازاں نگرانِ شعبہ ماہنامہ
فیضان مدینہ مولانا محمد مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے بکنگ کے اہداف لئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نگران
شعبہ تقسیم رسائل سیّد حسنین عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد عمیر رضا عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ماہرِ رضویات پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری
صاحب کی والدہ ٔ ماجدہ کے سوئم میں ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت
صدر ادارہ تحقیقات امام احمد رضا کراچی و ماہر رضویات
پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی والدۂ
ماجدہ شاہجہاں بیگم قادریہ حشمتیہ کے سوئم کے سلسلے میں 26 جنوری 2022ء کو ان کی
رہائش گاہ خانقاہ قادریہ رضویہ مجیدیہ پر محفل
کا انعقاد کیاگیا جس میں مرحومہ کے عزیز و
اقربہ، علمائےکرام ، شخصیات اور خانقاہ سے
وابستہ مریدین و معتقدین سمیت اسکالر اسلامک
ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی مولانا عمر فیاض
عطاری مدنی اور اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ
اسلامی کے لائبریری انچارج مولانا تصور رضا عطاری مدنی نے
شرکت کی۔
اس موقع پر مولانا تصور رضا عطاری مدنی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیک اولاد اللہ
رب العزت کا عظیم تحفہ ہوتی ہے، اگر اولاد زمین پر
نیک اعمال کرے تو رسول اللہ ﷺ کے فرمان کے مطابق اس کے اعمال کا ثواب والدین
کو قبر میں پہنچتا رہتا ہے ، الحمدللہ مرحومہ کے صاحبزادے پروفیسر مجید اللہ قادری
صاحب 70 سےزائد کتب کے مصنف ہیں اور اہل سنت و جماعت
بالخصوص رضویات کے تعلق سے جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ کے ترجمۃ القرآن کنزالایمان پر دنیا میں سب سے پہلے P.H.D کرنے والے پروفیسر مجید اللہ قادری صاحب کی اِن تمام خدماتِ دینیہ اور نیکیوں کا ثواب یقیناً ان کی والدۂ مرحومہ کو قبر میں بھی
ملتا رہے گا۔
محفلِ نعت میں دیگر علمائے کرام نے بھی اظہارِ
خیال کیا جبکہ ثناخوان حضرات نے بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
اختتام پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے پروفیسر
مجید اللہ قادری
صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کی اور مرحومہ کی حتمی مغفرت و بلندیِ درجات کے لئے دعا
کی۔
واضح رہے کہ مرحومہ شاہجہاں بیگم قادریہ حشمتیہ کا 24جنوری2022ء
کو گلستانِ جوہر کراچی میں انتقال ہوگیا تھاجن کی نمازِ جنازہ کراچی
یونیورسٹی کی جامع مسجد قباء میں ان کے
فرزند ڈاکٹر مجید اللہ قادری
صاحب کی امامت میں ادا کی گئی جبکہ اسٹاف
کالونی کراچی یونیورسٹی کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
فیصل
آباد ریجن پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا
انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے تحت 24 جنوری 2022ء بروز پیر فیصل آباد ریجن پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت ناظمات اعلیٰ نے شرکت کی۔
اس
موقع پر مدرستہ المدینہ گرلز پاکستان سطح
ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ خود کفالت، نیو
تقسیم کاری ، تفتیشی امتحان ، سند امتحان کے بارے میں سمجھایا اور تعلیمی امور میں
بہتری لانے پر تربیت کی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔
آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن
شوریٰ قاری سلیم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
علم
دین کی اہمیت پر تین فرامین مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم:
٭جو
شخص طلب علم کے لئے گھر سے نکلا تو جب تک واپس نہ ہو، اللہ کی راہ میں ہے۔ (ترمذی،
کتاب العلم، باب فضل العلم، الحدیث2656، ج4، ص294)
٭جو
کوئی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فرائض کے متعلق ایک یا دو یا تین یا چار یا
پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھی طرح یاد کرلےاور پھر لوگوں کو سکھائےتو وہ جنت داخل
ہوگا۔ (الترغیب و الترہیب، ج1،
ص54، حدیث20)
٭
اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن بندوں کو اٹھائے گا پھر علما کو
علیحدہ کرکے ان سے فرمائے گا: اے علما کے گروہ ! میں تمہیں جانتا ہوں اسی لئے
تمہیں اپنی طرف سے علم عطا کیاتھا اور تمہیں اسے لئے علم نہیں دیا تھاکہ تمہیں
عذاب مبتلا کروں گا۔ جاؤ! میں نے تمہیں بخش دیا۔ (جامع بیان العلم و فضلہ،
الحدیث 211، ص69)
عالم
اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی میں بھی عاشقان رسول کو علم دین
سیکھنے کے لئے مختلف مواقع فراہم کئے جاتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج رات دنیا
بھر میں بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ بائی پاس روڈ خانقاہ شریف سے
مدنی چینل پر براہ راست ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ مدنی مرکز فیضان عطار ادیب کالونی سرائے
عالمگیر میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد
عطاری مدنی،فیضان مدینہ ساکرو
ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ میں رکن شوری حاجی محمد ایاز
رضا عطاری اور جامع مسجد حنفیہ ڈسٹرکٹ ملیر 2، قائد آباد ٹاؤن کراچی میں
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں
ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
دعوت
اسلامی کی جانب سے عربی سہ ماہی میگزین بنام ”نفحات المدینہ“ کا نیا شمارہ
منظر عام آچکا ہے۔
اس
میگزین میں آپ ملاحظہ کرسکیں گے:
٭قرآن
و حدیث ٭صحابہ و بزرگان دین کی سیرت و اقوال ٭امام اعظم رضی اللہُ عنہ کا علم حدیث
میں مقام و مرتبہ ٭دیدار الٰہی کے بارے میں اسلامی عقائد ٭دعوت اسلامی کے دینی کاموں سمیت کئی علمی و
اصلاحی مضامین کے ساتھ ساتھ اور بہت کچھ۔
خوشخبری
علم
دین سے آراستہ کرنے اور عاشقان رسول کی
آسانی و سہولت کے لئے عربک میگزین
”نفحاتُ المدینہ“ کی سالانہ بکنگ 1600 کے بجائے اب 1000 روپے میں کی جارہی ہے
جبکہ مکتبۃ المدینہ سے فی شمارہ اصل قیمت
300 کی جگہ 50 % ڈسکاونٹ کے ساتھ صرف 150
روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔
تمام
عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ اس سہولت سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں۔
مزید
معلومات اور بکنگ کے لئے اس نمبر پر رابطہ
فرمائیں:03131139278
اس
میگزین کو مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کیجیئے:
نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری کا
حیدر آباد کا شیڈول
ماہنامہ
فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری
مدنی نےنگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری کے ہمراہ 24 جنوری 2022ء کو صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر
حیدر آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں، ذمہ داران کا مدنی
مشورہ لیا اور مختلف مقامات پر بیانات فرمائے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
٭ مکتبۃ المدینہ حیدر آباد کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے
اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ
کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔
٭مدنی
مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں جاری مختلف کورسز کے شرکا کے درمیان
دینی حلقہ لگایا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکا کو ”ماہنامہ فیضان
مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانے اور پابندی کا ساتھ اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب
دلائی۔
٭حیدر
آباد میں قائم جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام کے درمیان دینی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکا کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“
کی سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا ۔
٭مولانا
مہروز عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ حیدر آباد میٹرو پولیٹن میں مدرسۃ المدینہ ذمہ
دار، ناظم اور مدرسین کا مدنی مشورہ کیاجس میں ”ماہنامہ فیضان مدینہ “کی
سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔
٭ حیدر آباد میں میٹروپولیٹن سٹی مشاورت کے مدنی مشورے
میں شرکت کی جس میں رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“
کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلاتے ہوئے سرکولیشن، سبسکربشن اور اہداف پر گفتگو
فرمائی۔
٭ حیدر
آباد میں مولانا وقار مدنی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی سے ہر ماہ پابندی کے ساتھ شائع ہونے والے ”ماہنامہ
فیضان مدینہ“ کا تعارف پیش کیا۔
٭ میٹرو پولیٹن سٹی حیدر آباد کے نگران سہیل عطاری، شعبہ
تاجران کے ذمہ دار شکیل عطاری اور شعبہ ڈاکٹرز کے ذمہ دار سید اکرم عطاری سے
ملاقات کی۔ ملاقات میں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے حوالے سے مشاورت کی۔
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے نگران ویلز یوکے حاجی
سید فضیل رضا عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ویلز Wales کے شہر کارڈف Cardiff
میں ڈاکٹر محمد اسماعیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
حاجی
فضیل رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور دعوت
اسلامی کے تحت یوکے میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں جانی و مالی تعاون کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر ڈاکٹر اسماعیل نے کارڈف میں دعوت اسلامی کے لئے ایک عمارت
خریدنے کی نیت کی۔
فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد، محمد
ثوبان عطاری نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 23 جنوری 2022ء کو عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کارپوریٹ
سیکٹر، آئی ٹی انڈسٹری، انجینئرنگ، فنانس اور دیگر شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات
نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ” Take
charge of your life “ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو اپنی زندگی سنت مصطفٰے ﷺ کے مطابق گزارنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 24 جنوری 2022ء کو گلف مارکیٹ، تین
تلوار کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ تاجر اتحاد
کے صدر عتیق میر، کراچی ہائی کورٹ بار کے صدر، میڈیکل ڈاکٹرز اور دیگر شخصیات نے
شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے اور اپنے
دوستوں کو بھی نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔
کراچی میں مختلف مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد، محمدثوبان عطاری نے بیان فرمایا
24
جنوری 2022ء کو کراچی کے مختلف مقامات جیلانی مسجد گارڈن ویسٹ، فیضان فاروق مسجد
الہلال سوسائٹی، دھوراجی کالونی کراچی میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا
جن میں مقامی عاشقان رسول اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
نگران
پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو دنیاوی
کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بھی اپنا وقت صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔
مرکزی جامعۃ المدینہ کراچی کے دورۃ الحدیث شریف میں
ٹریننگ سیشن کا سلسلہ
23
جنوری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ
کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں دورۃ الحدیث شریف
کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ” Confidence“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنےکا ذہن
دیا۔
23
جنوری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) میں
ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظم المدینۃ العلمیہ
مولانا آصف خان عطاری مدنی اور شعبےکے کم و بیش 142 اسکالرز نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے ” Benefits
of Dedication“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا کو معاشرے کے اعتبار سے اپنا تحقیقی جائزہ پیش کیا۔
واضح
رہے کہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)ایک ایسا شعبہ جہاں جدید ترین
تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین ریسرچ کے ساتھ کتابیں لکھی جاتی ہے ۔ اس شعبے
نے ابھی 1300 سے زائد کتابوں پر کام مکمل کرلیا ہے جبکہ 142 افراد کا اسٹاف تصنیف
و تالیف کے کاموں میں مصروف ہے۔
Dawateislami