پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز و ڈونیشن سیل کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 60 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

25 جنوری2022ء بروز منگل اس کورس کا اختتام ہوا، دورانِ کورس مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے فرض علوم سکھائے۔اس کے علاوہ ڈونیشن سیل میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کا امتحان ہوا جس کے اختتام پر شرکائے کورس کو اسناد بھی دی گئیں۔

اس موقع پر کراچی سطح کے ذمہ دار سیّد شفیق الرحمٰن عطاری نے شرکا کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئےانہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور شعبے کے نئے نظام کے ہوالے سے بتایا۔

بعدازاں آفس ذمہ دار عامر عطاری اور نگرانِ کورس عاصم عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:کراچی سٹی معاون محمد ارشد ہارون عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں راولپنڈی ضلع چکوال میں قائم جامع مسجد ترکوال میں دعوتِ اسلامی کے تحت کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی امتیاز احمد عطاری ( رکن ڈسٹرکٹ چکوال شعبہ کفن دفن ) نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت کی فضیلت بتائی۔

اس کے علاوہ غسل دینے،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا نیز غسل میت کے دوران ہونے والی عوامی غلطیوں کے بارے میں شرکاکی تربیت کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے شرکائے کورس کے درمیان مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ’’میت کے غسل و کفن کا طریقہ‘‘ تقسیم کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں حیدرآباد میں جاری مدنی تربیتی کورس، فیضانِ قراٰن وحديث کورس اور قفلِ مدینہ کورس کے شرکاکے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ پاکستان حاجی مشکور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کم و بیش 15 اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیتیں کیں۔

اس کے علاوہ میر پور خاص ڈویژن کے شعبہ مدنی قافلہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔بعدازاں تھامس آباد میں قائم قادری مسجد میں مدنی قافلہ اجتماع بسلسلہ یوم خلیفہ اول حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی ﷲ ٰ عنہ کا انعقاد کیا گیا۔

اسی طرح نگران میر پور خاص ڈویژن کے ہمراہ مدنی قافلوں کی پلاننگ کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔(رپورٹ:میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام26 جنوری 2022ء بروز بدھ عرس حضرت سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے موقع پر صدیق کالونی کامونکی میں قائم جامع مسجد صدیق اکبر میں بعد نماز فجر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی محمد عباس عطاری نے شانِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور شرکا کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔

اس دوران مبلغِ دعوت اسلامی نے حضرت سیّدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اہلِ اسلام کا عقیدہ بتایاکہ آپ رضی اللہ عنہ تمام نبیوں کے بعد کائنات میں سب سے افضل ہیں۔

اس موقع پر مولانا حافظ محمد ریاض مالک قادری صاحب اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد وقار عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت فیضان ابراہیم مسجد شہداد پور میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز (گونگے بہرے نابینا اور جسمانی معذور) سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں صوبائی ذمہ دار سندھ عابد عطاری، احسن عطاری اور قاری جاوید عطاری نےاشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں وہاں موجود اسپیشل پرسنز کو مکتبۃ المدینہ کی جانب سے شائع کردہ بریل رسم الخط میں لکھی گئیں کتابیں دیکھائیں۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت صوبۂ پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کے علاوہ صوبۂ پنجاب میں منعقد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے بیانات میں شرکت کرنے اور اس کی تیاریوں کے متعلق اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: ڈاکٹرجمشید اخترکابینہ علی پور زون مظفر گڑھ رکن ریجن ملتان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 22 جنوری 2022 ءبروز ہفتہ پاکستان سطح کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن سطح شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی کا بغور جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کارکردگی جدول و پیشگی جدول پر اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیز شعبے کے دینی کام کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ آن لائن شارٹ کورسز کے تعاون سےشعبہ تعلیم کے تحت 20 دسمبر سے 20 جنوری2022ء تک بذریعہ انٹرنیٹ تفیسر سورۃ النور کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 300 کے قریب طالبات، ٹیچرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

کورس کے آخری دن Credentials Ceremony کا انعقاد کیا گیا جس میں’’ میرا راسۃ میری منزل‘‘ کے موضوع پر پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ سیشن کے دوران شعبہ تعلیم، فیضان آن لائن اکیڈمی اور شعبہ شارٹ کورسز کا تعارف پیش کیا گیا نیز کورس میں باقاعدگی سے شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو سرٹیفیکیٹس دیئے گئے۔ آخر میں فیڈبیک فارم فل کروائے گئے جس میں اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 22 جنوری 2022 ءکو مجلس بین الاقوامی امور شعبہ مکتبۃُالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے آسٹریلیاریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی مشورہ لیا جس میں سڈنی کی ذمہ داراسلامی بہن نے  شرکت کی۔

مدنی مشورے میں وہاں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور مکتبۃُالمدینہ اور تقسیم رسائل کے اہداف دیئے گئے نیز شب وروز کے بارے میں معلومات دی گئیں اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلوں کےبارے میں تفصیل سے بتایا گیا ۔


’’ماہنامہ فیضان مدینہ‘‘دعوت اسلامی کا ہر مہینے شائع ہونے والا میگزین ہے۔ اس میں ہر مہینے 40 سے زائد مختلف اور دلچسپ  مضامین شامل کئے جاتے ہیں ۔ اس کی سالانہ بکنگ کروانے والوں کئے لئے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے بہت سی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دسمبر2021ءمیں بھی اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی ۔الحمدللہ عزوجل دسمبر2021ء میں ادارتی اور غیر ادارتی شعبہ جات کی 6 ہزار777ذمہ داران بکنگ کروا چکی ہیں۔انفرادی طور پر 617سادہ اور482کلر فل ماہنامہ فیضان مدینہ خریدے گئے۔

ایک ہزار58سادہ اور 622کلرفل ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی گئی۔ 397سادہ اور 348کلر ماہنامہ فیضان مدینہ کی رقم جمع کروائی جا چکی ہے۔ایک ہزار391 سادہ اور 624کلر ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی نیتیں پیش کی گئی ۔


اسلام  اور سنیت کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوت اسلامی کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور اس شائع شدہ مواد کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لئے تقسیم رسائل کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں شعبہ تقسیم رسائل کے تحت دسمبر 2021ء میں 8 ہزار466 کتب اور 6 لاکھ،47 ہزار،766رسائل تقسیم کئے گئے۔


عوام کو علم دین کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے  شعبہ مکتبۃ المدینہ آسان اور دلچسپ انداز میں خوب صورت سرورق کے ساتھ کتب ورسائل شائع کرتی ہے اور ان کے حصول کی آسانی کے لئے ممکنہ صورت میں ذیلی حلقے میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات، دینی حلقوں ،دارالسنہ اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں مکتبۃ المدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں ۔

دسمبر2021ءمیں لگنے والے اسٹال کی کارکردگی ملاحظہ ہو:

سنتوں بھرے اجتماعات میں لگنے والے اسٹال کی تعداد: 6 ہزار319

اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں لگنے والے اسٹال کی تعداد: 2 ہزار530

ماہانہ ڈویژن سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں لگنے والے اسٹال کی تعداد : 462

دارالسنہ للبنات لگنے والے اسٹال کی تعداد: 10

کل آرڈر کی تعداد: ایک ہزار211