یوکے میں جامعۃالمدینہ
گرلز سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کی رداپوشی
اسلامی بھائیوں کے ساتھ
ساتھ اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام یوکے میں قائم جامعۃالمدینہ گرلز میں
رداپوشی اجتماع منعقد ہوا جس میں طالبات سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ
پاک کی گئی اور مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے حضور سرورِ عالم صلی اللہ
علیہ و سلم
کی بارگاہ میں نذارنۂ عقیدت پیش کیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن اس
اجتماع میں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔
اس دوران نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے جامعۃالمدینہ گرلز یوکے سے فارغ
التحصیل ہونے والی طالبات کی ذہن سازی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے شرکا کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے نیز
دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔