پچھلے دنوں عالمی سطح پر لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ابتداءً نگرانِ ایڈیلیڈ اسلامی بہن نے مختلف مقامات پر مدرسۃالمدینہ بالغات شروع کروانے کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی نیز ایڈیلیڈ کابینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت انگلش زبان میں سنتوں بھرے اجتماعات اور کورسز کرنے پر کلام کیا گیا۔

مزید نگرانِ ایڈیلیڈ اسلامی بہن نے درس و بیان کے حلقے اورکفن دفن کے سیشنز منعقد کرنے جبکہ دینی کاموں کی کارکردگی میں کمی کے حولے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔بعدازاں لینگویج ذمہ دار اسلامی بہن سے گجراتی اسلامی بہنوں کی تربیت کے سلسلے میں رہنمائی لی گئی۔