27 دسمبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت تحصیل کہوٹہ راولپنڈی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں یوسی نگران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ دار محمد اویس عطاری نے ماتحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی سابقہ شعبہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے۔ بعدازاں ذمہ داران کے ہمراہ قرآن محل کا وزٹ کیا اور اوراقِ مقدسہ کے باکسز خالی کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: خادم اوراقِ مقدسہ محمد اویس عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت 23، 24 اور 25 دسمبر 2022ء کو 3 دن کا مدنی قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوا جس میں مختلف تعلیمی اداروں سے ٹیچرز، پروفیسرز، اسٹوڈنٹس اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں نے مختلف دینی کاموں، باجماعت نمازِ تہجد، مناجات، نمازِ فجر کے لئے مسلمانوں کو جگانا اور سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شرکت کی۔مزید نگرانِ شعبہ تعلیم نے اسلامی بھائیوں کو نماز کا عملی طریقہ سکھاتے ہوئے انہیں چند ضروری مسائل بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ میں کتاب میلہ(books festival) منعقد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت بستہ (اسٹال) لگایا ۔

اس موقع پر سیشن جج لاڑکانہ سیّد شرف الدین، بار ایسوسی ایشن کے صدر صفدر غوری، سینئر ایڈوکیٹ رفیق احمد ابڑو، سینئر ایڈوکیٹ عبد الرشید ابڑو اور ایڈوکیٹ عامر سوہو سمیت نگرانِ شعبہ رابطہ برائے وکلاء نے مکتبۃالمدینہ کے بستے (اسٹال) کا وزٹ کیا اور وہاں موجود مختلف کتابیں خریدیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 27 دسمبر 2022ء بروز منگل جامع مسجد فیضانِ اسلام خیابان سحر، فیز 7 ڈیفنس میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں یوسی نگران اور وارڈ نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ ڈیفنس مشاورت غلام مصطفیٰ عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور ذمہ داران کو دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈیفنس مشاورت نے ذمہ داران کو ماہِ جنوری 2023ء میں 3 دن اور 12دن کے مدنی قافلوں کے اہداف دیئے نیز ڈیفنس میں شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت تہجد اجتماعات  اور شعبہ مدنی کورسز کے تحت مختلف کورسز کروانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیاگیا۔ (رپورٹ: محمد حماد رضا رکن ٹاؤن و آفس ذمہ دار  ڈیفنس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

26 دسمبر 2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے شعبہ عشر کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبے کے صوبائی اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ذمہ داران کی تقرری، شعبے کی ماہانہ کارکردگی، رسالہ مطالعہ کارکردگی، خودکفالت اور ذمہ داران کے پیشگی و عملی شیڈول سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ عشر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد کیاگیا جس میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر مشاورت کی اور شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئےجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کی جانب سے20 دسمبر 2022ء  کو نگرانِ شعبہ مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں NCN کیبل ہیڈن کے CEO اطہر اعوان سے ملاقات کی۔

دورانِ گفتگو نگرانِ شعبہ نے مدنی چینل شروع کے نمبر پر چلانے پر ان کا شکریہ ادا کیا نیز انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔مزیدآخر میں کتاب’’نماز کا طریقہ‘‘ تحفے میں پیش کی۔(رپوٹ: محمد عنایت عطاری مدنی چینل عام کریں صوبہ خیبرپختونخواہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی دینی کاموں کے سلسلے میں کوٹ مٹھن شریف ضلع راجن پور کے دورے پر تھے۔

معلومات کے مطابق دورانِ دورہ خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی کی جامعہ صادقیہ فریدیہ آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات سیّد صادق رسول بخاری اور صاحبزادہ سیّد اسماعیل بخاری سے ہوئی۔

اس موقع پر خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی ، حاجی محمد اسلم عطاری، قاری آصف عطاری، ڈویژن نگران حاجی اقبال عطاری، ڈسٹرکٹ نگران امجد عطاری، عارف حسین قادری،  امجد حسین عطاری ،بلال فرید عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔(رپورٹ:ساجد رسول عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب پاکستان میں واقع کوٹ مٹھن شریف ضلع راجن پور میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات خواجہ راول معین کوریجہ (ڈائریکٹر خواجہ فریدچیئرمین اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور) سے ہوئی۔

اس دوران خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی ، حاجی محمد اسلم عطاری، ڈویژن نگران حاجی اقبال عطاری، ڈسٹرکٹ نگران امجد عطاری، عارف حسین قادری ، امجد حسین عطاری ،بلال فرید عطاری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

دورانِ ملاقات خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے خواجہ راول معین کوریجہ سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور انہیں مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

بعدازاں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے خواجہ راول معین کوریجہ کے ساتھ دربارِ فرید رحمۃاللہ علیہ میں حاضری دی۔(رپورٹ:ساجد رسول عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے  ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں ضلع مظفر گڑھ جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے رہائشی ادارے علی پور کالج کا دورہ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد سلیم عطاری کی ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف سلیم سےملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ڈائریکٹر کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا مختصر تعارف کروایا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ڈائریکٹر سے کالج میں ٹیچرز ٹریننگ سیشن منعقد کرنے پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ڈائریکٹر نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔واضح رہے علی پور کالج میں تقریباً 300 اساتذہ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 26 دسمبر2022ء  بروز پیر مدرسۃُ المدینہ پتوکی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں سب تحصیل کے نگران اورذمہ داران نے شرکت کی۔

تحصیل نگران محمد امتیاز عطاری نے ذمہ داران سے سابقہ 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں خوب خوب دینی کام کرنےکا ذہن دیا نیز مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے۔ساتھ ساتھ آئندہ کے لئے اہداف بھی مہیا کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے بھر پور انداز میں دینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپوٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تحصیل لورہ ضلع ایبٹ آباد کے مسلم اکیڈمی اینڈ کالج میں عظیم الشان قافلہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ایف اے، بی اے اور میٹرک کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

تلاوتِ کلامِ پاک سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے فوائد بتاتے ہوئے انہیں علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دیا۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں باجماعت نماز ادا کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)