8 رجب المرجب, 1446 ہجری
تحصیل لورہ ضلع ایبٹ آباد
کے مسلم اکیڈمی اینڈ کالج میں عظیم الشان قافلہ اجتماع
Tue, 27 Dec , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام تحصیل لورہ ضلع ایبٹ آباد کے مسلم اکیڈمی اینڈ کالج میں عظیم الشان قافلہ
اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ایف اے، بی اے اور میٹرک کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
تلاوتِ کلامِ پاک سے
اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ و
سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے سنتوں بھرا
بیان کیا۔
دورانِ بیان ذمہ دار نے
اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے فوائد بتاتے ہوئے
انہیں علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دیا۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے
انہیں باجماعت نماز ادا کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)