20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں
اشاروں کی زبان کا کورس جاری ہے جس میں وقتاً فوقتاً مبلغِ دعوتِ اسلامی شرکا کی
تربیت کرتے رہتے ہیں، اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دورانِ کورس پاکستان سطح کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےکورسز ذمہ دارسیّد عمیر ہاشمی عطاری نے شرکائے کورس سے ملاقات کی۔
بعدازاں ذمہ دار نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیانیز معلم بدر عطاری سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)