پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں گلگت بلتستان کے ٹیچرز کی آمد ہوئی، اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد علی عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ٹیچرز کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شعبے کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریف کیا۔

بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائی نے (ایم اے اسپیشل ایجوکیشن کئےہوئے) ایک ٹیچر سے ملاقات کی نیز اپنے علاقے کے دینی کاموں میں شرکت کرنے اوراسپیشل پرسنز میں نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے چند امور پر مشاورت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ لاہور کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں لاہور شالیمار ٹاؤن اور میٹرو پولیٹن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےسابقہ ماہ کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں بصیر پورضلع اوکاڑہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیاجس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا اور اسپیشل پرسنز کے ہمراہ رات (مسجد میں) اعتکاف کیا۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار ساہیوال اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد زبیر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد زبیر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ضلع قصور  میں مدنی مشورہ

Mon, 24 Jan , 2022
3 years ago

جنوری 2022 ء جمعہ ضلع قصور کے ذمہ دار قاری صغیر عطاری کی کابینہ پھول نگر میں کابینہ کے تمام معلمین کا مدنی مشورہ کیا اس مشورے میں مساجد کے مدارس کو مضبوط کرنے، نیو مدارس کھولنے ، مسجد درس کو مضبوط کرنے، ہفتہ وار اجتماع کو مضبوط کرنے، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ مضبوط کرنے، مدنی قافلوں کے حوالے، چندہ باکس اور معلم مدنی قاعدہ کورس کے داخلوں کے حوالے سے بات ہوئی ۔


پچھلے دنوں   شعبہ مدرسۃ المدینہ کے تحت تحصیل نگران قاری خالد صاحب نے اسلامی بھائیوں کے مدرستہ المدینہ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں گلی گلی جزوقتی مدرستہ المدینہ کے اہداف دیئے ۔ دعائے صحت اجتماع میں اسلامی بھائیوں کو شرکت کرنے کا ذہن دیا اس کے علاوہ ہفتہ وار اجتماع میں اول تا آخر شرکت کرنے اور بعد اجتماع مدنی حلقہ لگانے کا ذہن دیا مزید 12دینی کاموں کے حوالے سے بھی تربیت فرمائی۔ 


دعوت اسلامی کے تحت 20 جنوری 2022 ء کو  لاہور ، منٹگمری روڈ آٹو مارکیٹ میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کا سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ برائے تاجران لاہور کے نگران حاجی افضل عطاری صاحب اور ایسوسی ایشن کے ممبران و تاجران نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے ”نماز کے متعلق “ گفتگو کی اور دعوت اسلامی کا تعارف اور اس کی خدمات پیش کیں جس پر حاضرین نے دعوت اسلامی کے کاموں کو سراہا۔(رپورٹ: سید شاہ زیب عطاری لاہور ڈویژن ذمہ دار مجلس تاجران، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے تحت ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور صوبائی زمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس دوران مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے پاکستان کے 12 بڑے شہروں میٹرو پولیٹن سینٹر فیضان مدینہ میں طبی ڈسپنسری قائم کرنے کے حوالے سے ہر جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ میں فری طبی کیمپس لگانے پر کلام کیا۔اس کے علاوہ دیگر اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے مختلف اہداف طے کئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: حکیم محمد حسان عطاری شعبہ رابطہ برائے حکیم پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 21 جنوری 2022ء بروز جمعرات ضلع چنیوٹ کے شہر  بھوانہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں ڈویژن فیصل آبادذمہ دار محمد طاہر عطاری نے’’ پڑوسی کی اہمت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پراسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغ ِدعوت اسلامی و میٹرو پولیٹن ذمہ دار احمد رضا عطاری اور ڈویژن فیصل آباد اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار علی عمران عطاری مدنی نے اشاروں کی زبان میں اس اجتماعِ پاک کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ چنیوٹ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مبلغ ِدعوت اسلامی اور ڈسٹرکٹ چنیوٹ ذمہ دار غلام مصطفی عطاری نے اشاروں کی زبان میں اس اجتماعِ پاک کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کے تحت میر پور خاص میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ ڈویژن میر پور خاص حافظ زین عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئےشعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈویژن نے آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ: محمد شایان عطاری شعبہ کارکردگی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں CSS کلاس کے طلبہ کی حاضری ہوئی۔ اس موقع پر شیخ الحدیث والتفسير مفتی محمد قاسم قادری عطاری مد ظلہ العالی نے طلبہ کی تربیت فرمائی۔

مفتی صاحب نے طلبہ کو مطالعہ کرنے،  اپنی تعلیمی استعداد کو بڑھانے اور دیگر مفید معلومات سے نوازانیز طلبہ کی جانب سے ہونے والے  مختلف سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی ارشاد فرمائے۔اس دوران مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و صدر کنزالمدارس بورڈ حاجی جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)