شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت 22 جنوری 2022ء بروز ہفتہ عالی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ،  ناظمینِ اعلیٰ اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےشعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔بعدازاں ذمہ داران نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)