دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام20 جنوری2022 ءکو گجرات و سیالکوٹ برانچ کے مدنی عملے کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے ۔

مدنی مشورے میں مدرسات کے لئے ہر تین ماہ بعد ٹریننگ سیشنز کا سالانہ پلین ترتیب دینے کے حوالے سے ہدف طے ہوا نیز شعبہ رابطہ اور شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات خواتین کے لئے نیو ڈیلی کلاسز کا آغاز کرنے پر نکات بتائے گئے۔ علاوہ ازیں مدرسات کو مختلف شعبہ جات میں کورسز کروانے کے حوالے سے اپ گریڈ کرنے کے اہداف دیئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 جنوری 2022ء کو ڈسٹرکٹ  کراچی ایسٹ کے ڈویژن میمن نگر میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹائم منیجمنٹ سے متعلق مدنی پھول دیئے اور اسلام کے مطابق ہم پر کیا ترجیحی کام ہیں اس کو فوکس کیا جائے اس پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز اپنے وقت کو فضول مشاغل سے بچایا جائے اس پر ترغیب دلاتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام 20 جنوری 2022ء کو پیر کالونی کے ذیلی حلقے میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  20 جنوری 2022ء کو زمبابوے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اور ساؤدرن و سینٹرل افریقہ کی ریجن نگران اسلامی بہنوں نے انہیں فروری 2022ء کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔ مزید دیگر دینی کاموں میں اپنا نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے 20 جنوری 2022ء کو ابو الحسن اصفہانی میں سوئم کے سلسلہ میں محفلِ نعت کا انعقاد ہواجس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ نیک و بد کا انجام ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری پر مدنی پھول دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 جنوری 2022ء  کو اصلاحِ اعمال ذمہ دار ( عالمی سطح ) اور سری لنکا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہو اجس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں مدنی مذاکرہ و شعبہ اصلاحِ اعمال میں کس طرح بہتری آئے اس سے متعلق نکات بتائے ۔


سال 2021ء میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ میں جن اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے نمایاں کارکردگی دکھائی تھی ان کی حوصلہ افزائی کے لئے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا۔

اراکین شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے اسلامی بھائیوں کو ”حسن کارکردگی“ شیلڈز پیش کیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بہنوں کو ان کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شیلڈز پیش کیں۔


قرآن و حدیث کے بعد تمام مسلمانوں کے نزدیک سب سے بڑی حجت اور دلیل صحابہ کرام علیہم الرضوان کے قول و فعل ہے۔صحابہ کرام میں بھی سب سے بڑی حجت افضل البشر بعد الانبیاء، یار ِغار ، خلیفۂ اوّل، امیر المؤمنین حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ کے قول کی ہے جو مردوں میں سب سے پہلے اسلام لائےاور اپنا تن، من، دھن سب آقائے دوجہاں سرکار عالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر قربان کردیا۔

آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دنیا فانی سے پردہ فرمانے کے بعدرسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے تربیت یافتہ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ نے مسلمانوں کی رہنمائی جبکہ تمام صحابہ کرام بھی دل و جان سےآپ کی نصیحت کو قبول کرتے اور اس پر عمل کرتےتھے۔ صحابہ کرام کے بعد آپ رضی اللہُ عنہ کی نصیحت قیامت تک مسلمانوں کے لئے رہنمائی اور اس پر عمل کرنے والوں کے لئے کامیابی کا رستہ ہے۔

ارشادات صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ

٭حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہُ عنہ نے فرمایا: نبی کریم ﷺ پر درود پاک پڑھنا گناہوں کا اِس قدر جلد مٹاتا ہے کہ پانی بھی آگ کو اُتنی جلدی نہیں بجھاتا اور نبی ﷺ پر سلام بھیجنا غلاموں کو آزاد کرنے سے افضل ہے۔ (تاریخ بغداد، 7/172، رقم:3607)

٭اللہ پاک نے جو تمہیں نکاح کا حکم فرمایا، تم اس کی اطاعت کرواس نے جو غنی کرنے کا وعدہ کیا ہے پورا فرمائے گا۔ اللہ پاک نے فرمایا: ”اگر وہ فقیر ہوں گے تو اللہ پاک انہیں اپنے فضل سے غنی کردے گا۔ (تفسیر ابن ابی حاتم، النور، تحت الآیۃ: 32،8/2582)

اس ہفتے امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مسلمانوں کے پہلے خلیفہ، امیر المؤمنین حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ کے مزید ملفوضات و ارشادات سے عاشقان رسول کوبہرہ مند کرنے کے لئے 17 صفحات پر مشتمل رسالہ ”اقوال صدیق اکبر رضی اللہُ عنہپڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا رب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” اقوالِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ پڑھ یا سن لے اُسے اور اُس کی نسلوں کو صحابہ و اہل بیت کی سچی غلامی نصیب فرما اور عشق رسول کی لازوال دولت سے مالا مال فرما کر بےحساب بخش دے۔ اٰمین بجاہِ خاتمِ النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 جنوری 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر لاہور میں قائم منٹگمری روڈ آٹو مارکیٹ میں  سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ایسوسی ایشن کے ممبر اور بڑے تاجران نے شرکت کی۔

اس دوران نگران ِشعبہ رابطہ برائے تاجران لاہور حاجی افضل عطاری نے نماز کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو پانچوں نمازیں باجماعت پڑھنے کا ذہن دیا۔بعدازاں شرکائےحلقہ کے درمیان کتاب ’’نماز کا طریقہ‘‘ تقسیم کیا۔(رپورٹ:سیّد شاہ زیب عطاری لاہور ڈویژن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں اسلام آباد جی-11 میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور اسلام آباد میں 12 دینی کاموں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ماتحت ذمہ داران کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


19جنوری 2022ء کو دعوت اسلامی کے  مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں تربیتی نشست کا سلسلہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا اور طلبہ کو خوب محنت کرکے دینی تعلیم حاصل کرنے اور دین اسلام کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ فیضانِ عطار سرگودھا میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں سرگودھا ڈویژن کے جامعات المدینہ کے ناظمین ِکرام نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگران ِسرگودھا ڈویژن محمد عادل رضا عطاری نے ناظمین سے نئے تنظیمی سیٹ اپ کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے جامعۃ المدینہ بوائز کی مزید نیو برانچز کھولنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔

بعدازاں ناظم ِاعلیٰ رکن ِسرگودھا ڈویژن مولانا عبداللہ عطاری مدنی، تعلیمی ذمہ دار ڈویژن سرگودھا مولانا غلام مصطفیٰ عطاری مدنی اور نگرانِ ڈسٹرکٹ سرگودھا انصر عطاری نے بھی شرکاکی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد اسد اللہ عطاری مدنی پرنسپل جامعہ المدینہ تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)