شعبہ FGRFکی جانب سے کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ میں گرم کپڑے اور
کمبل تقسیم کرنےکا سلسلہ
موسم
سرما میں پریشان حال لوگوں کو ٹھنڈ سے بچانے اور انسانیت سے ہمدردی کرنے کے لئے شعبہ فیضان گلوبل
ریلیف فاؤنڈیشن FGRF
(دعوت اسلامی) ملک و بیرون میں گرم کپڑے، جیکٹس اور کمبل تقسیم کررہیں ہے۔
اسی
سلسلے میں 16 جنوری 2022ء بروز اتوار FGRF گودام فیضان
مدینہ کراچی سے گاڑیاں لوڈ ہوکر کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ (ناظم آباد،
نارتھ ناظم آباد، جمشید کوارٹر، لیاری، کیماڑی اور دیگرمقامات) پر پہنچیں
جہاں فلاحی کاموں کا سلسلہ ہوا۔ ان مقامات پر مستحقین افراد میں ہزاروں کی تعداد
میں جیکٹ، گرم کپڑے اور کمبل تقسیم کی گئیں۔
23 جنوری کو عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی
میں پروفیشنلز اجتماع ہوگا، محمد ثوبان عطاری بیان فرمائیں گے
23
جنوری 2022ء بروز اتوار دوپہر 1:30 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی ) کے زیر
اہتمام پروفیشنلز اجتماع ہونے جارہا ہے۔
اس
اجتماع میں نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری ”Take
charge of your life“کے موضوع بیان فرمائیں گے۔
تمام
پروفیشنلز حضرات سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
شعبہ رابطہ بالعلماء
(دعوت اسلامی) کے وفد کی مفتی محمد رفیق الحسنی صاحب سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران
پاکستان مولانا حافظ افضل عطاری مدنی نے وفد کے ہمراہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد
رفیق الحسنی صاحب (مہتمم جامعہ
اسلامیہ مدینۃالعلوم گلستان جوہرکراچی) سےان کے ادارے میں ملاقات کی۔
وفد
نے انہیں کنز المدارس بورڈ کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کتاب ”کنزالمدارس بورڈ“ کا نصاب تحفے میں پیش کی۔
اس
موقع پر مجلس رابطہ بالعلماء کےمحمد
اشعر عطاری بھی موجود تھے۔
سپارک ہل Sparkhill میں قائم مدرسۃ المدینہ
کی برانچ میں ورکشاپ کا انعقاد
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سپارک ہل Sparkhill میں قائم مدرسۃ المدینہ کی برانچ میں ورکشاپ
کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلبہ نے شرکت کی۔
ورکشاپ
میں جرائم کی روک تھام، گھروں کو محفوظ
بنانے، اشیاء کی حفاظت کرنے، چوکس رہنے
اور دیگر نکات کو حل کرنے پر کلام کیا گیا۔
اس
ورکشاپ میں یوکے ویسٹ مڈلینڈ پولیس کے وفد
نے بھی شرکت کی اورطلباء کے ساتھ بہت سے نکات پر تبادلہ خیال کیا۔
مدرسۃ
المدینہ کے طلبہ نے سیشن کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس
نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
پاکستان کے شہر فیصلِ آباد میں 16 جنوری 2022ء
بروز اتوار رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ایگری
کلچر اور ویٹنری کے پروفیشنل اسلامی
بھائیوں سمیت یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں ڈویژن نگران شہزاد عطاری نے ’’راہ
خدامیں سفر کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی قافلوں کی
اہمیت بیان کی۔
اس کےعلاوہ ذمہ دار نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:محمد عمران عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
برمنگھم سٹی یونیورسٹی میں ” The Best Amongst You “کے عنوان پر ورکشاپ کا
انعقاد
پچھلے
دنوں شعبہ تعلیم (دعوت
اسلامی) یوکے برمنگھم کے زیر اہتمام برمنگھم سٹی
یونیورسٹی میں ” The Best Amongst You “کے عنوان پر ورکشاپ کا انعقاد
کیا گیا جس میں پروفیشنلز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
رکن
ویسٹ مڈلینڈ یوکے کابینہ افتخار عطاری نے
شرکا کو اپنی برادریوں اور پروفیشن میں بطور مسلمان اپنے فرائض کی اہمیت کو سمجھنے
پر گفتگو کی اور انہیں اپنے منتخب شعبے سے
فارغ التحصیل ہونے کے بعد ایک اچھا، دیانت دار انسان بنتے ہوئے امت محمدیہ کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔افتخار
عطاری نے سامعین کو اس کے طرح کی ورکشاپ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا
نے خود بھی شرکت کرنے اور دوسروں کو بھی مدعو کرنے کی نیت کی ۔
واضح
رہے کہ دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم یوکے کی
جانب سے معاشرے میں لوگوں کو بہترین انسان
بنانے کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف تعلیمی
اداروں میں ورکشاپ منعقد کی جاتی ہے۔ اسی سلسلے اگلا ورکشاپ ان شاء اللہ عزوجل واروک
یونیورسٹی میں 26 جنوری 2022ء کی شام پونے آٹھ بجے منعقد کی جائیں گی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے
زیرِ اہتمام 16 جنوری 2022ء بروز اتوار ضلع اوکاڑہ پنجاب پاکستان کی تحصیل رینالہ
خورد میں عاشقانِ رسول کے بچوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کے لئے مدرسۃ المدینہ
بوائز کا افتتاح کیا گیا۔
اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دورانِ اجتماع نگرانِ ڈسٹرکٹ مولانا سرفراز احمد عطاری نے ’’فضائلِ قراٰن اور حفظ قراٰن‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کے بچوں کو مدرسۃ
المدینہ بوائز میں داخلہ دلوانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:قاری محمد نذر عباس عطاری
نگرانِ کابینہ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
طلبۂ کرام میں علمِ دین کا شوق پیدا کرنا دینِ
اسلام کی تبلیغ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہےتاکہ وہ معاشرے کے لوگوں کی اصلاح اور
انہیں دینِ اسلام کی طرف راغب کر سکیں۔شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کا شوق ِعلم دین مرحبا کہ جو کچھ پڑھتے ہیں اسے یاد بھی
رکھتے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ جامعۃ المدینہ
بوائز دعوتِ اسلامی کی شاخ جامعۃ المدینہ فیضانِ ابن مسعود کراچی کے تھرڈ ایئر( 3rd Years ) کے نو(9) طلبہ ٔکرام نے ’’مشکوٰة المصابیح‘‘ کی
کتاب الایمان سے پچاس حدیثیں زبانی یاد کرکے سنانے کی سعادت حاصل کی ہے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی
ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم دورۂ حدیث شریف میں جدید بینکنگ کورس کا سلسلہ جاری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں سے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم دورۂ حدیث شریف میں فقہ
المعاملات (Islamic Finance
Course) جدید بینکنگ کورس جاری
ہے۔
اس کورس کی پہلی کلاس کا
آغاز 31 دسمبر 2021 بروز جمعہ کو ہوا۔ کورس کا دورانیہ 3 ماہ اور 26 لیکچرز پر مشتمل ہے۔اس کورس میں کثیر
اسلامی بھائی براہِ راست اور 90 سے زائد اسلامی بھائی آن لائن شرکت کرتے ہیں (جن میں 130علمائے کرام، سی اے، اے سی سی اے، ایم بی اے اور ماسٹران فنانس سمیت پروفیشنل اسلامی بھائی
شامل ہیں) جن کا تعلق مختلف شہروں
اور ملکوں (سویڈن، جدہ، مدینہ، دبئی، ساؤتھ افریقہ، نیپال،
انڈیا اور پاکستان) سے ہے۔دورانِ کورس دعوت اسلامی کےمفتیان ِکرام ، متخصص اور پروفیشنل اسلامی بھائی لیکچرز لیتے رہتے
ہیں۔
اسی طرح ماہرِ امورِ
تجارت مفتی علی اصغرعطاری مدنی مُدَّظِلَّہ الْعَالِی کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں
اپنے علمی ملفوظات سے نوازتے ہیں۔اس موقع پر رکنِ شعبہ جامعۃ المدینہ کراچی مولانا سیّد ساجد عطاری مدنی بھی شریک رہتے
ہیں۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری
پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
17 جنوری 2022ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کفن دفن
کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکنِ شعبہ کفن دفن عزیر
عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے غسلِ میت کی فضیلت بیان کی اور انہیں غسلِ میت دینے،
کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔
بعدازاں ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے12 دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 جنوری 2022ء
بروز اتوار جامع مسجد فیضانِ مشتاق جمشید ٹاؤن میں کفن دفن کورس منعقد کیا گیا جس
میں مسجد کے نمازیوں سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران ٹاؤن ذمہ دار میلاد رضا عطاری نے غسلِ
میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے شرکا کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا۔
اس کے علاوہ ٹاؤن ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ
اسلامی کے12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں اظہار کیا۔(رپورٹ:عزیر
عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ذمہ داران کی تربیت کے لئے سیشن کا انعقاد
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 16
جنوری 2022ء بروز اتوار ذمہ داراسلامی
بھائیوں کی تربیت کے لئے ایک سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اس دوران نگران شعبہ حاجی مشکور عطاری نے دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف چارٹس، علاقوں کی
تعداد اور کیلکولیشن (calculation) کے حساب سے کتنے
زیادہ مدنی قافلے راہِ خدا میں سفر کروائے جاسکتے ہیں اس پر کلام کیا گیا۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami