19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی11 اسلام
آباد میں دعوت اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد بلال
عطاری نے’’حضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی
اللہ عنہ کی ذہانت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ
رسول کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا
گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی
بھائیوں کو پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر کم
و بیش 7 اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کیا۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)