دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء  کے نگران پاکستان مولانا حافظ افضل عطاری مدنی نے وفد کے ہمراہ جامعہ نضرۃ العلوم کراچی میں مفتی الیاس رضوی اشرفی صاحب سے ملاقات کی۔

وفد نے انہیں کنز المدارس بورڈ کا تعارف کا پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کتاب ”کنزالمدارس بورڈ“ کا نصاب تحفے میں پیش کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران پاکستان مولانا حافظ افضل عطاری مدنی نے وفد کے ہمراہ دارالعلوم  نعیمیہ کراچی میں مفتی منیب الرحمان صاحب سے ملاقات کی۔

وفد نے انہیں کنز المدارس بورڈ کا تعارف کا پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کتاب ”کنز المدارس بورڈ“ کا نصاب تحفے میں پیش کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کراچی کے وفد نے دار العلوم مجددیہ نعیمیہ ملیر میں حضرت علامہ مفتی محمد جان نعیمی صاحب اور ناظم اعلیٰ علامہ مفتی محمد نذیر جان نعیمی صاحب سے ملاقات کی۔

وفد نے کنز المدارس بورڈ کا تعارف کا پیش کیااور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کتاب کنز المدارس بورڈ کا نصاب تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ بلدیہ ٹاؤن انٹرسٹی بس ٹرمینل ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ذمہ دار عبد الوہاب عطاری نے ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کے درمیان دینی حلقہ لگایا۔عبد الوہاب عطاری نے خوف خدا کے حوالے سے بیان کیا۔

بعد ازاں رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے سٹی ذمہ دار محمد ذیشان عطاری مدنی اور کیماڑی ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد جعفر عطاری نے مختلف بس اڈوں پر جاکر اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 12 جنوری 2022ء کو ٹھٹھہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سندھ مشاورت کے رکن ارمان عطاری اور  ٹھٹھہ شہر میں ڈونیشن بکس کھولنے والے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ ڈونیشن بکس حاجی عبد الرؤف عطاری نے شرکا کو سستی دور کرنے اور سستی کے نقصانات کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا اور شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ آخر میں اسلامی بھائیوں نے شعبے اور دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گھریلو صدقہ بکس سندھ مشاورت کے ارشد عطاری اور نواب شاہ ڈویژن کے نگران سید دانش عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، شعبہ ڈونیشن بکس)


دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد کے تحت ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے پریس کلب منھڑو کا وزٹ کیا اور وہاں موجود صحافیوں سے ملاقات کی۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار قاری محمد راشد عطاری نے صحافیوں کو درود پاک کے فضائل کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں رب عَزَّوَجَلَّ کی رضا اور آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا قرب حاصل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔قاری محمد راشد عطاری نے انہیں دنیا میں آنے کا مقصد، اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت کرنے اور حقوق العباد کا خیال رکھتے ہوئے اُس کے بندوں کے حقوق کو پورا کرنے کی ترغیب دلائی مزید یہ کہ انہیں اپنے مقصد حیات کو یاد رکھتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دنیابھر میں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے متعلق کی جانےوالی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دی اور آخر میں صحافی اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔

بعدازاں ذمہ داران نے پریس کلب منھڑو کے صدر ، سندھ TV کے رپورٹر پپو ڈاھری ، نائب صدر ، دھرتی TV کے رپورٹر عرفان علی ڈاھری ، پریس سیکرٹری ، سندھ جو آواز کے رپورٹر سید ارشاد علی شاہ ، آفس سیکرٹری عاشق علی گھمن ، انفارمیشن سیکرٹری صادق علی ڈاھری ، مہران TV کے رپورٹر محمد حسن عمرانی، روزنامہ کوشش کے نمائندے شمن علی ابڑو اور دیگر نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو خوب سراہا نیز ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے صحافیوں کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی جوکہ صحافیوں نے قبول کی اور خوشی کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 13 جنوری 2022ء کو علامہ اقبال ٹاؤن کے نگران مولانا علی اصغر عطاری مدنی نے مدنی قافلہ ذمہ دار عبد الرحمن عطاری کے ہمراہ لاہور ڈویژن کا دورہ کیا۔ مولانا اصغر عطاری نے لاہور ڈویژن کے علاقے رائیونڈ میں تاج برادری اور مقامی ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا اور شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

بعد ازاں مغرب کی نماز کے بعد ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی عاشقان رسول مدنی قافلے میں سفر کے لئے تیار بھی ہوگئے۔ (رپورٹ: حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 12 ماہ  کےمدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کی نماز کی ادائیگی اور قرآن پاک کے مخارج کی دُرستگی بھی کی جاتی ہے جس کے لئے اذکار نماز ٹیسٹ کی تیاری کا سلسلہ ہوتا ہے۔

اسی سلسلے میں 15 جنوری 2022ء کو بلوچستان کے تحصیل اوتھل میں 12 ماہ کے عاشقان رسول کے درمیان نماز کی درستگی کا سلسلہ ہوا، اس کے بعد ٹیسٹ کی تیاری کروائی گئی۔ بعد ازاں کراچی سٹی 12 ماہ مدنی قافلہ ذمہ دار باقر عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (رپورٹ: حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام نیکی دعوت کو عام کرنے اور علم دین سیکھنے کے لئے عاشقان  رسول کے مدنی قافلے پاکستان بھر سے مختلف مقامات پر سفر کرتے رہتے ہیں۔ ایسے ہی کراچی میٹرو پولیٹن کے ڈسٹرکٹ کچھی اور ڈسٹرکٹ نصیر آباد سے تین دن کے لئے عاشقان رسول کے سات مدنی قافلے راہ ِخدا میں مختلف مقامات پر روانہ ہوئے۔

مدنی قافلہ میں تنظیمی شیڈول کے مطابق دینی حلقے لگائے گئے، علاقائی دورے میں مقامی عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت دی گئی اور چوک درس کا سلسلہ ہوا۔ مدنی قافلے میں ڈسٹرکٹ نگران غلام شبیر عطاری اور ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ دار غلام سرور عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


حضرت سید عثمان علی شاہ صاحب بخاری رحمۃُ اللہِ علیہ کے صاحبزادے اور آستانۂ عالیہ حضرت کرماں والا شریف کے سجادہ نشین بابا جی پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری صاحب 15 جنوری 2022ء کو اوکاڑہ پنجاب میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

آپ تقریباً پچھلے ایک ماہ سے علالت کے سبب اسپتال میں زیرِ علاج تھے ، آپ کی نماز جنازہ 15 جنوری 2022ء بروز ہفتہ بعد نماز عصر آستانہ عالیہ کرماں والا شریف اوکاڑہ میں شرقپور شریف کے مولانا میاں ابوبکر صاحب کی امامت میں ادا کی گئی ۔ نمازِ جنازہ میں بابا جی کے بڑے بھائی صوبائی وزیر پیر سید صمصام علی بخاری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ، آپ کے دو صاحبزادوں پیر سید محرام بخاری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ، سجادہ نشین پیر سید شہر یار شاہ بخاری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور کثیر علما و مشائخِ کرام سمیت بڑی تعداد میں مریدین، معتقدین و محبین نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ حضرت بابا جی سیدمیر طیب علی شاہ بخاری رحمۃُ اللہِ علیہ دین اسلام کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ اہلسنت کی عالمی تنظیم دعوت اسلامی سے بڑی محبت فرماتے تھے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے مریدین و محبین سے کہتے کہ میں اُس سے ملاقات کروں گا جو تین دن کے قافلے میں سفر کرے گا، یہی وجہ ہے کہ آپ کے آستانے سے کئی مدنی قافلے وقتاً فوقتاً راہِ خدا میں سفر کرتے رہتے تھے۔

رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد مولانامحمد شاہد عطاری مدنی اور دعوتِ اسلامی کی آفیشل نیوز ویب سائٹ ”دعوتِ اسلامی کے شب وروز“ کی پوری ٹیم بابا جی رحمۃُ اللہِ علیہ کے بڑے بھائی پیر سید صمصام علی بخاری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ، آپ کے دو صاحبزادوں پیر سید محرام بخاری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ، سجادہ نشین پیر سید شہر یار شاہ بخاری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور تمام لواحقین، مریدین و محبین سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور ساتھ ہی دعاگو ہے کہ اللہ رب العزت نبی کریم ﷺ کے صدقے میں ان کو جنت میں بلند درجات عطا فرمائے، ان کی دینی خدمات کو قبول فرماکر ان کے لئے ذریعہ نجات بنائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 15 جنوری 2022ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک و بیرونِ ملک سے بذریعہ مدنی چینل کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اسی سلسلے میں عزیز بھٹی ٹاؤن تاجپورہ لاہور میں بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا گیا جس میں مبلغ ِدعوت اسلامی عبد الوارث عطاری نے اشاروں کی زبان میں مدنی مذاکرے کی ترجمانی کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دورۂ حدیث شریف جامعۃ المدینہ بوائز ملتان کے طلبۂ کرام کے لئے ایک سیشن کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ دارنگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری نے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس دوران نگرانِ شعبہ نے طلبۂ کرام کو اسپیشل پرسنز ڈِیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں چند اشارے سکھائے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)