دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 26 جنوری 2022ء بروز بدھ ڈویژن سطح کے مدنی قافلہ ذمہ دار عرفان قافلہ عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبہ ٔپنجاب پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائی نے طلبۂ کرام کو 12 ماہ اور ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی اہمیت بیان کی جس پر بچوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے 4، 5، 6 فروری 2022ء کو 3 دن کے مدنی قافلے میں نہ صرف خود بلکہ اپنے والد، بھائی اور دیگر اسلامی بھائیوں کو تیار کرنے کی بھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)