پچھلے دنوں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر فیصل آباد میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں صوبہ ٔپنجاب کے ڈویژن ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ مولانا محمد انور رضا عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف امور گفتگو کرتے ہوئے نیو اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔بعدازاں ذمہ داران کے درمیان تعویذات لکھنے کے سلسلے میں دہرائی اجتماع کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)