وَ عَاشِرُوْهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ: اور ان (یعنی عورتوں) سے اچھا برتاؤ کرو۔ (سورۃ النساء، آیۃ19)

حقوق الزوجین کے بارے میں فرامینِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

٭ قسم ہے اس کی جس کے قبضۂ قدرت میں محمد کی جان ہے! عورت اپنے پروردگار کا حق ادا نہ کرے گی جب تک شوہر کے کُل حق ادا نہ کرے۔ (ابنِ ماجہ،ج 2،ص411،حدیث:1853)

٭جب عورت اپنے شوہر کو دنیا میں ایذا (تکلیف) دیتی ہے تو حُورِ عین (یعنی بڑی اور خوبصورت آنکھوں والی حور) کہتی ہیں: خدا تجھے مارے، اِسے ایذا نہ دے یہ تو تیرے پاس مہمان ہے، عنقریب تجھ سے جُدا ہو کر ہمارے پاس آئے گا۔(ترمذی،ج 2،ص392، حدیث:1177)

٭عورت ایمان کا مزہ نہ پائے گی جب تک حقِ شوہر ادا نہ کرے۔(معجم کبیر،ج 20،ص52،حدیث:90)

٭جو عورت اس حال میں مری کہ شوہر راضی تھا، وہ جنّت میں داخل ہوگی۔(ترمذی،ج 2،ص386، حدیث:1164)

٭حضُورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: تم میں اچھے لوگ وہ ہیں جو عورَتوں سے اچھی طرح پیش آئیں۔ ( اِبن ماجہ،ج 2،ص478، حدیث:1978)

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقان رسول کو حقوق الزوجین کے متعلق معلومات فراہم کرنے اور اپنی ازدواجی زندگی کو بہترطریقے سے گزارنے کے لئے اس ہفتے رسالہ ”امیر اہل سنت سے میاں بیوی کے بارے میں سوال جواب“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔[HA1]

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یااللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہل سنت سے میاں بیوی کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سن لے، اُس کا گھر امن کا گہوارہ بنا اور اس کو اپنی ساری فیملی کے ساتھ مدینے کی بار بار حاضری نصیب فرما۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book