پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بنگلہ دیش مشاورت کے اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’امام مسجد کو کیسا ہونا چاہیئے‘‘ کےموضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔

اس موقع پر آفس ذمہ دار شعبان عطاری مدنی، شعبہ ائمہ مساجد بنگلہ دیش مشاورت کے ذمہ دار ادریس عطاری، کمال عطاری، صلاح الدین عطاری اور ریاض عطاری سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ:محمدشعبان عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)