پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے نگران ویلز یوکے حاجی
سید فضیل رضا عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ویلز Wales کے شہر کارڈف Cardiff
میں ڈاکٹر محمد اسماعیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
حاجی
فضیل رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور دعوت
اسلامی کے تحت یوکے میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں جانی و مالی تعاون کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر ڈاکٹر اسماعیل نے کارڈف میں دعوت اسلامی کے لئے ایک عمارت
خریدنے کی نیت کی۔
فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد، محمد
ثوبان عطاری نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 23 جنوری 2022ء کو عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کارپوریٹ
سیکٹر، آئی ٹی انڈسٹری، انجینئرنگ، فنانس اور دیگر شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات
نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ” Take
charge of your life “ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو اپنی زندگی سنت مصطفٰے ﷺ کے مطابق گزارنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 24 جنوری 2022ء کو گلف مارکیٹ، تین
تلوار کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ تاجر اتحاد
کے صدر عتیق میر، کراچی ہائی کورٹ بار کے صدر، میڈیکل ڈاکٹرز اور دیگر شخصیات نے
شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے اور اپنے
دوستوں کو بھی نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔
کراچی میں مختلف مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد، محمدثوبان عطاری نے بیان فرمایا
24
جنوری 2022ء کو کراچی کے مختلف مقامات جیلانی مسجد گارڈن ویسٹ، فیضان فاروق مسجد
الہلال سوسائٹی، دھوراجی کالونی کراچی میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا
جن میں مقامی عاشقان رسول اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
نگران
پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو دنیاوی
کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بھی اپنا وقت صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔
مرکزی جامعۃ المدینہ کراچی کے دورۃ الحدیث شریف میں
ٹریننگ سیشن کا سلسلہ
23
جنوری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ
کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں دورۃ الحدیث شریف
کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ” Confidence“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنےکا ذہن
دیا۔
23
جنوری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) میں
ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظم المدینۃ العلمیہ
مولانا آصف خان عطاری مدنی اور شعبےکے کم و بیش 142 اسکالرز نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے ” Benefits
of Dedication“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا کو معاشرے کے اعتبار سے اپنا تحقیقی جائزہ پیش کیا۔
واضح
رہے کہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)ایک ایسا شعبہ جہاں جدید ترین
تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین ریسرچ کے ساتھ کتابیں لکھی جاتی ہے ۔ اس شعبے
نے ابھی 1300 سے زائد کتابوں پر کام مکمل کرلیا ہے جبکہ 142 افراد کا اسٹاف تصنیف
و تالیف کے کاموں میں مصروف ہے۔
جامع مسجد نور مدینہ چجھوکی روڈ میں سنتوں بھرا
اجتماع بسلسلہ یوم صدیق اکبر
عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی عقائد
اہلسنت اور نظریات ِاعلیٰ حضرت کی ترویج و اشاعت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اسی
سلسلے میں 26 جنوری 2022ء بروز بدھ کامونکی
کے علاقے محمد نگر ٹبہ کی جامع مسجد نور مدینہ چجھوکی روڈ میں سنتوں بھرا اجتماع بسلسلہ یوم صدیق اکبر رضی
اللہ عنہ منعقد
ہواجس میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔
اس دوران شعبہ اصلاحِ اعمال کے ڈسٹرکٹ گوجرانولہ ذمہ دار محمد قاسم عطاری نے’’ افضلیتِ صدیق اکبر رضی
اللہ عنہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوت
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے، نیک
اعمال رسالہ پُر کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر شرکائے اجتماع نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد قاسم عطاری شعبہ اصلاحِ
اعمال کامونکی کابینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں DSP سیّد زاہد گیلانی نے حسن کالونی
بائی پاس واربرٹن میں قائم جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم کا وزٹ کیا جہاں ان کی ملاقات مبلغینِ دعوتِ اسلامی حاجی
نصر اقبال عطاری، مولانا رمضان عطاری مدنی
اور مولانا جنید عطاری مدنی سے ہوئی۔
اس دوران ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے
میں بتاتے ہوئے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں DSP کو بانیِ
دعوتِ اسلامی حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف
’’فیضانِ رمضان‘‘ تحفے میں پیش کی جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ:خدام المساجد و المدارس کابینہ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
معاونِ خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے امورِ سی ڈی
اے علی نواز اعوان سے ملاقات
پچھلے دنوں معاونِ خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے
امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان کی اسلام آباد میں شجر کاری مہم کے حوالے سے دعوت
اسلامی کے ذمہ داران سےملاقات ہوئی۔
اس دوران ذمہ داران نے سی ڈی اے کو دعوتِ اسلامی کے شعبے ایف جی آر ایف کے تحت دنیا بھر میں کی
جانے والی دینی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو
سراہا۔
بعدازاں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی طرف سے علی
نواز اعوان کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر
انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز و ڈونیشن
سیل کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 60 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
25 جنوری2022ء بروز منگل اس کورس کا اختتام ہوا، دورانِ کورس مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے
آگاہ کرتے ہوئے فرض علوم سکھائے۔اس کے علاوہ ڈونیشن سیل میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کا امتحان ہوا جس کے اختتام پر
شرکائے کورس کو اسناد بھی دی گئیں۔
اس موقع پر کراچی سطح کے ذمہ دار سیّد شفیق الرحمٰن عطاری نے شرکا کی دینی، اخلاقی اور
تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئےانہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور شعبے کے نئے نظام کے
ہوالے سے بتایا۔
بعدازاں آفس ذمہ دار عامر عطاری اور نگرانِ کورس عاصم عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:کراچی سٹی معاون محمد ارشد ہارون عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
گزشتہ دنوں راولپنڈی ضلع چکوال میں
قائم جامع مسجد ترکوال میں دعوتِ اسلامی کے تحت کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی امتیاز احمد عطاری ( رکن ڈسٹرکٹ چکوال شعبہ کفن دفن ) نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت کی
فضیلت بتائی۔
اس کے علاوہ غسل دینے،کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ بتایا نیز غسل میت کے دوران ہونے والی عوامی غلطیوں کے بارے میں شرکاکی تربیت
کی۔
بعدازاں ذمہ داران نے شرکائے کورس کے درمیان مکتبۃ
المدینہ کا رسالہ ’’میت کے غسل و کفن کا طریقہ‘‘ تقسیم کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں حیدرآباد میں جاری مدنی تربیتی کورس،
فیضانِ قراٰن وحديث کورس اور قفلِ مدینہ کورس کے شرکاکے درمیان سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ پاکستان حاجی
مشکور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر کم و بیش 15 اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر
کرنے کی نیتیں کیں۔
اس کے علاوہ میر پور خاص ڈویژن کے شعبہ مدنی
قافلہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کی کارکردگی کا جائزہ
لیا گیا۔بعدازاں تھامس آباد میں قائم قادری
مسجد میں مدنی قافلہ اجتماع بسلسلہ یوم خلیفہ اول حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی ﷲ
ٰ عنہ کا انعقاد کیا گیا۔
اسی طرح نگران میر پور خاص ڈویژن کے ہمراہ مدنی قافلوں کی پلاننگ کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔(رپورٹ:میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami