میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام26 جنوری 2022ء بروز بدھ عرس حضرت سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے موقع پر صدیق کالونی کامونکی میں قائم جامع مسجد صدیق اکبر میں بعد نماز فجر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی محمد عباس عطاری نے شانِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور شرکا کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔

اس دوران مبلغِ دعوت اسلامی نے حضرت سیّدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اہلِ اسلام کا عقیدہ بتایاکہ آپ رضی اللہ عنہ تمام نبیوں کے بعد کائنات میں سب سے افضل ہیں۔

اس موقع پر مولانا حافظ محمد ریاض مالک قادری صاحب اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد وقار عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت فیضان ابراہیم مسجد شہداد پور میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز (گونگے بہرے نابینا اور جسمانی معذور) سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں صوبائی ذمہ دار سندھ عابد عطاری، احسن عطاری اور قاری جاوید عطاری نےاشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں وہاں موجود اسپیشل پرسنز کو مکتبۃ المدینہ کی جانب سے شائع کردہ بریل رسم الخط میں لکھی گئیں کتابیں دیکھائیں۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت صوبۂ پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کے علاوہ صوبۂ پنجاب میں منعقد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے بیانات میں شرکت کرنے اور اس کی تیاریوں کے متعلق اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: ڈاکٹرجمشید اخترکابینہ علی پور زون مظفر گڑھ رکن ریجن ملتان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 22 جنوری 2022 ءبروز ہفتہ پاکستان سطح کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن سطح شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی کا بغور جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کارکردگی جدول و پیشگی جدول پر اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیز شعبے کے دینی کام کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ آن لائن شارٹ کورسز کے تعاون سےشعبہ تعلیم کے تحت 20 دسمبر سے 20 جنوری2022ء تک بذریعہ انٹرنیٹ تفیسر سورۃ النور کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 300 کے قریب طالبات، ٹیچرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

کورس کے آخری دن Credentials Ceremony کا انعقاد کیا گیا جس میں’’ میرا راسۃ میری منزل‘‘ کے موضوع پر پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ سیشن کے دوران شعبہ تعلیم، فیضان آن لائن اکیڈمی اور شعبہ شارٹ کورسز کا تعارف پیش کیا گیا نیز کورس میں باقاعدگی سے شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو سرٹیفیکیٹس دیئے گئے۔ آخر میں فیڈبیک فارم فل کروائے گئے جس میں اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 22 جنوری 2022 ءکو مجلس بین الاقوامی امور شعبہ مکتبۃُالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے آسٹریلیاریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی مشورہ لیا جس میں سڈنی کی ذمہ داراسلامی بہن نے  شرکت کی۔

مدنی مشورے میں وہاں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور مکتبۃُالمدینہ اور تقسیم رسائل کے اہداف دیئے گئے نیز شب وروز کے بارے میں معلومات دی گئیں اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلوں کےبارے میں تفصیل سے بتایا گیا ۔


’’ماہنامہ فیضان مدینہ‘‘دعوت اسلامی کا ہر مہینے شائع ہونے والا میگزین ہے۔ اس میں ہر مہینے 40 سے زائد مختلف اور دلچسپ  مضامین شامل کئے جاتے ہیں ۔ اس کی سالانہ بکنگ کروانے والوں کئے لئے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے بہت سی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دسمبر2021ءمیں بھی اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی ۔الحمدللہ عزوجل دسمبر2021ء میں ادارتی اور غیر ادارتی شعبہ جات کی 6 ہزار777ذمہ داران بکنگ کروا چکی ہیں۔انفرادی طور پر 617سادہ اور482کلر فل ماہنامہ فیضان مدینہ خریدے گئے۔

ایک ہزار58سادہ اور 622کلرفل ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی گئی۔ 397سادہ اور 348کلر ماہنامہ فیضان مدینہ کی رقم جمع کروائی جا چکی ہے۔ایک ہزار391 سادہ اور 624کلر ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی نیتیں پیش کی گئی ۔


اسلام  اور سنیت کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوت اسلامی کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور اس شائع شدہ مواد کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لئے تقسیم رسائل کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں شعبہ تقسیم رسائل کے تحت دسمبر 2021ء میں 8 ہزار466 کتب اور 6 لاکھ،47 ہزار،766رسائل تقسیم کئے گئے۔


عوام کو علم دین کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے  شعبہ مکتبۃ المدینہ آسان اور دلچسپ انداز میں خوب صورت سرورق کے ساتھ کتب ورسائل شائع کرتی ہے اور ان کے حصول کی آسانی کے لئے ممکنہ صورت میں ذیلی حلقے میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات، دینی حلقوں ،دارالسنہ اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں مکتبۃ المدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں ۔

دسمبر2021ءمیں لگنے والے اسٹال کی کارکردگی ملاحظہ ہو:

سنتوں بھرے اجتماعات میں لگنے والے اسٹال کی تعداد: 6 ہزار319

اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں لگنے والے اسٹال کی تعداد: 2 ہزار530

ماہانہ ڈویژن سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں لگنے والے اسٹال کی تعداد : 462

دارالسنہ للبنات لگنے والے اسٹال کی تعداد: 10

کل آرڈر کی تعداد: ایک ہزار211 


دعوت اسلامی کے شعبے کفن دفن کے تحت   23 جنوری 2022 ء کو کراچی ،فیضان مدینہ شعبہ کفن دفن کے معلمین کا سنتوں بھرا تربیتی اجتماع ہوا جس میں کبیر مدنی عطاری و یاسر عطاری سمیت ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی ۔اس اجتماع میں غسل میت ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا گیااور مدنی پھول بھی پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد عزیر عطاری، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں ساہیوال  کے علاقہ 90/L9 میں شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام اجتماع ہوا جس میں شعبے کا تعارف پیش کیا گیا اور اس کی ایپلی کیشن کے بارے میں بھی بتا یا گیا مزید ذمہ داریاں تقسیم کی گئیں اور اہداف دئیے گئے۔

جبکہ چند دن قبل گگو منڈی تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی چک نمبر 273 کے ہائ اسکول میں شعبہ کفن دفن کے تحت اجتماع ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے ” نزع اور غسل میت “کے بارے میں بیان کیا ،لوگوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور آخر میں ان سے ٹیسٹ بھی لیا گیا۔(رپورٹ : شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


گزشتہ دنوں  شعبہ کفن دفن کے تحت فیضان مدینہ ،کامرہ میں مبلغ دعوت اسلامی ابو محمد دانش عطاری نے ایک دن رہائشی کفن دفن کورس کروایا جس میں شعبےکا تعارف کروایا اور غسلِ میت کا طریقہ ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا ۔

اسی طرح ملتان ، گگو منڈی میں شعبہ کفن دفن کے تحت تربیتی کورس ہوا جس میں مبلغ احمد مدنی نےاسکول کے اسٹوڈنٹس کے درمیان نزع اور غسل میت کے بارے میں بیان کیا نیز میت کو کفن پہنانے کا طریقہ سکھا یااور دیگر مدنی پھول بیان کیا ۔ (کانٹینٹ :محمد مصطفی انیس )